مہاراشٹر

ناندیڑ: ایم پی جے کی جانب سے اخوت مہم (بندّھوتا ابھیان) کا آغاز

ناندیڑ: موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس MPJ مہاراشٹر ہر سال ۲۶ نومبر کو یوم آئین منا کر عوام دستوری حقوق یاد دلاتے ہوئے ملک میں پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغدینے کی کامیاب کوشش کرتی ہے اس سال بھی یوم دستور کے موقع پر بندھوتا ابھیان کے تحت ممبئی سے ایم پی جے مہاراشٹر کا بندھوتا کارواں ناندیڑ پہنچا۔ کارواں نے کارنر میٹنگز، اسٹریٹ پلے، گیت، نغمے، ترانے اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے لوگوں کو پیار محبت، انسانیت، باہمی تعاون، امن، انصاف اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا۔ شہر کے معروف ادارہ ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ، دیگلور ناکہ پر بندھوتا (اخوت) کے عنوان سے ایک فکری مباحثہ (گفتگو) کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یہ مباحثہ جناب کومپلوار سر کی زیر صدارت عمل میں آیاجس میں شہر کی مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور دانشوروں نے حصہ لیا۔
اس گفتگو کی شروعات سے قبل کلچرل کارواں کے اراکین نے گیت و سنگیت کے ذریعے بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی بعدازاں انہوں نے کہا کہ بھائی چارہ (اخوت) ایک ایسی طاقت ہے جو ہمیں اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے بھائی چارے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی اسی طرح گفتگو میں شریک تمام دانشوران اور سماجی شخصیات نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، ناندیڑ پہنچنے پر سماجی تنظیموں کے ذریعے کارواں کا خیر مقدم کیا گیا۔ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ ابھیان بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسی طرح سامعین نے کہا کہ ایم پی جے مہاراشٹر کا اخوت کارواں ایک مثبت اقدام ہے۔ یہ کارواں لوگوں کو محبت، باہمی تعاون، امن، انصاف اور بھائی چارے کے پیغام سے جوڑنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ کارواں ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!