مہاراشٹر

ناندیڑ: سبیل ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرانصرام آج پیربرہان نگر میں بی بی فاطمہ گرلز ہاسٹل کا امیر جماعت اسلامی ہند سعادت اللہ حسینی کے ہاتھوں ہوا افتتاح

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) : سبیل ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرانصرام پیربرہان نگر میں بی بی فاطمہ گرلز ہاسٹل کا امیر جماعت اسلامی ہند محترم سعادت اللہ حسینی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا.اس موقع پر مولانا الیاس فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرمحترم عبدالجلیل صاحب مولانا سید آصف ندوی صاحب ،محترم زبیر احمد مدنی، ناندیڑ سابقہ میونسپل کارپوریشن کی مئیر جئے شری پاوڑئے میڈم ،ملکہ فردوس باجی،ابرار دیشمکھ امیر مقامی ناندیڑموجود تھے اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے نائب صدر ریاض الحسن عامر نے اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے سبیل ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے انصرام بی بی فاطمہ ہاسٹل قائم کیا گیا ہے ۔ مسابقتی تعلم کا مرکز بنتا جا رہا ناندیڑ شہر میں بیرون شہر طالبات کی ایک کثیر تعداد نیٹ ، جے ای ای کے کوچنگ کی غرض سے آتے ہیں مسلم طالبات کی بہتر رہائش اور تربیت کی غرض سے بی بی فاطمہ رض ہاسٹل اپنی خدمات پیش کرے گا۔
بعد ازاں محترم سعادت اللہ حسینی صاحب نے خطاب کے دوران اسے ایک بہتر تربیت گا بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یہاں سے ملت اسلامیہ کی شخصیات کی مستقبل کی معمار ثابت ہوں گی انشاءاللہ ناندیڑ کےعلماء سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھے سبھی نے جماعت کے اس گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر جماعت کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کئے اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیااظہار تشکر ابرار دیشمکھ امیر مقامی ناندیڑ نے اداکیے۔جبکہ نظامت کے فرائض سید یونس سر نے انجام دیئے اس موقع پر مرد خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!