ناندیڑ: مراٹھا سماج کے لئے ریزرویشن کی لڑائی لڑنے والے منوج جرانگے پاٹل یکم اکتوبرکو شام 6:30 بجے نیا مونڈھا گراونڈ پر مراٹھا برادری کے کارکنان سے کریں گے خطاب
ناندیڑ: ( شیخ عمران ) : مراٹھا برادری کو کنبی سرٹیفکیٹ دیکر اوبی سی میں شامل کیا جائے اور آئینی طور پر ریزرویشن نہ دیکر مراٹھا برادری کے جذبات کو بھڑکانا بند کیا جائے، مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے منوج جرانگے پاٹل کو دی گئی ایک ماہ کی مدت قریب ہے. منوج جرانگے پاٹل ان دنوں مہاراشٹر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ حکومت کمیونٹی کے جذبات کو پہچانے اورمثبت قدم اٹھائے. پوری مراٹھا برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے انتروالی سراٹی تعلقہ امبڑ میں اپنی بھوک ہڑتال کے ذریعے جرانگے پاٹل نے بہت سے ماہرین کی توجہ اس بات کی طرف دلائی ہے کہ مراٹھا اور کنبی ایک ہی ہیں اور سماج میں ریزرویشن کے لئے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اب تک کئی کمیونٹی کے افراد نے مراٹھا ریزرویشن کی لڑائی میں اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے کئی لوگوں نے ان کے لئے اپنا خون دیا ہے اب تک صرف حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں نے ریزرویشن کے معاملے پر صرف ہم کو دھوکہ دیا ہے اگر دوبارہ ایسا ہی ہوا تو برادری کا احتجاج ناگزیر ہے .مراٹھا سماج کے لئے لڑائی لڑنے والے منوج جرانگے پاٹل ناندیڑ ضلع کے مراٹھا سماج کے کارکنان سے بات چیت کرنے کے لئے ایک اکتوبر کو شام 6:30 بجے نیا مونڈھا کرشی اتپن بازار سمیتی گراؤنڈ پرآئیںگے.