مہاراشٹر

ناندیڑ: پربھنی ضلع کے پورنا میں B.A.M.S کالج میں زیرتعلیم یوگیش گری کی نعش برآمد ؛ کچھ دن سے تھا لاپتہ

ناندیڑ: (شیخ عمران ) :میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان کی نعش کنویں سے برآمد ہوئی.یہ واقعہ نائگاؤں تعلقہ کے تاکلڑ گاؤں کا ہے نائگاؤں تعلقہ کا ایک طالب علم جو پربھنی ضلع کے پورنا میں آیورویدک کالج میں B.A.M.S کی تعلیم حاصل کر رہا تھا.تاکڑ گاؤں کے ایک نوجوان کی نعش آج 26 ستمبر کی صبح اس کے کھیت کے ایک کنویں سے ملی۔ مذکورہ نوجوان اتوار سے لاپتہ تھا۔ اس کے لواحقین نے اس کی تلاش کی لیکن منگل کی صبح اس کی لاش کنویں میں تیرتی ہوئی ملی جس سے کہرام مچ گیا۔ . یوگیش گری نایگاؤں تعلقہ کے تاکلڑ گاؤں کے گنگادھار گری کے بیٹے ہیں یہ لڑکا میڈیکل کی تعلیم کے لیے 2022 میں پورنا کے بی اے ایم ایس کالج میں داخل کیا گیا تھا۔ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران چھٹیاں ملنے کی وجہ سے وہ گاؤں میں آیا ہوا تھا ۔ گاؤں آنے کے بعد وہ روزانہ دو سے تین گھنٹے کے لیے کھیت جاتا تھا لیکن اتوار کو وہ کھیت جانے کے بعد گھر واپس نہیں آیا۔ گری خاندان نے اپنے بیٹے کی تلاشی کی لیکن وہ نہیں مل سکا۔ پیر کو دن بھر اس کی تلاش جاری رہی لیکن وہ نہیں ملا۔ لیکن منگل کی صبح یوگیش کی نعش گری کے اپنے کھیت کے کنویں میں تیرتی ہوئی ملی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نائگاؤں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تحریری وقت تک اس معاملے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ دریں اثناء اس واقعہ کی وجہ سے گری خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور پور ے تاکلڑگاؤں میں غم کا ماحول دیکھائی دے رہا ہے

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!