مہاراشٹر

ناندیڑ کے وشنو پوری ہاسپٹل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 مریضوں کی موت

ناندیڑ ( شیخ عمران ) ناندیڑ کے وشنو پوری ہاسپٹل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 مریضوں کی موت آج سے دوماہ قبل تھانے کے میونسپل کارپوریشن کے چھترپتی شیواجی مہاراج سرکاری ہاسپٹل کلوا میں علاج کی کمی کی وجہ سے 18 مریضوں کی موت کے بعد ناندیڑ کے سرکاری ہاسپٹل بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 مریضوں کی موت ہوگئی جن میں 12 نومولود بھی شامل ہے اس سے پورے ضلع میں ہلچل پیدا ہوگئی بتایا جارہا ہے کہ ہاسپٹل میں صفائی کی صورتحال حال انتہائی ناقص ہے اور مریضوں کو باہر سے ادویات لانی پڑتی ہے انتظامیہ میں ہم آہنگی کے فقدان کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایک سال قبل سرکاری ہاسپٹل کے باہر ایک مریض کی مردہ لاش ملنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھی بتایا جارہا ہے کہ تفتیش ابھی تک نامکمل ہی ہے اسی طرح سرکاری ہاسپٹل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 افراد کی موت جس میں 12 شیر خوار بچے 6 مرد اور 6 خواتین بھی شامل ہے اب دیکھنا یہ دلچسپ ہے کہ انتظامیہ اس پر کیا کاروائی کرتی ہے

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!