مہاراشٹر

ناگپور: جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کا یک روزہ ریاستی میڈیکل ایکٹیوسٹ ورک شاپ کا کامیاب انعقاد

ناگپور:28جنوری بروز اتوار: (ذوالقرنین احمد( :جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر شعبہ صحت کے زیر اہتمام یک روزہ میڈیکل ایکٹیویسٹ ورک شاپ کا انعقاد 28 جنوری بروز اتوار مرکز اسلامی جعفر نگر ناگپور میں صبح 10 بجے سےشام 4 بجے تک منعقد کیا گیا خواجہ نور الامین صاحب امیر مقامی نے تذکیر بالقرآن پیش کیا۔ طبی خدمات کی معنویت پر ظفر انصاری صاحب (سیکریٹری جماعت اسلامی حلقہ مہاراشٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو بھی کام کرنے والے وہ صرف اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے ہو کسی سے واہ واہی حاصل کرنا مقصد نہ ہو، الخلق عیال اللہ کے حوالہ سے کہا کہ تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کا کمبہ ہے، جب انسان اللہ تعالیٰ کے بندوں کی خدمت کرتا ہے کسی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے تو اسے NAGPUR JIH 02اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔
محمد نعیم صاحب (انچارج صحت و طبی رہنمائی) نے ھمارا ہدف اور کام کے طریقہ کار کو سمجھاتے ہوئے کہا مہاراشٹر میں اس وقت 6 میڈیکل گائیڈنس سینٹر جاری ہے جس کے ذریعے سینکڑوں افراد کی بائے پاس سرجری، کینسر میجر سرجری اور دیگر بیماری کا علاج کروایا گیا۔ بلا مذہبی تفریق کے ہزاروں پیشنٹ کی رہنمائی شعبہ صحت کے ذریعے کی گئی ہے، آج ضرورت ہے اپنے‌ معاشرے میں بلا مذہبی تفریق کے بڑی بیماریوں میں ملوث مریضوں کی صحیح رہنمائی کریں، جن مریضوں کا علاج ،سرجری سرکاری اسکیم میں مفت میں ہو سکتی ہیں اس بارے میں ہمارے شہر میں رہنمائی کے لیے افراد تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مثالی میڈیکل ایکٹوسٹ بننے کی ضرورت ہے۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں سرکاری اسکیمز کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلیۓ اپنا الگ سسٹم بنانے سے بہتر ہے کہ ہم موجودہ سسٹم میں داخل ہوکر اس کا حصہ بن کر سرکاری اسکیمز کا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ماڈل میڈیکل ایکٹوسٹ اور ہماری توقعات کے عنوان پر عمران صحاب نے کہا کہ ماڈل میڈیکل ایکٹوسٹ کیلئے ضروری ہے کہ گورنمنٹ اسکیمز کی معلومات حاصل کریں اور عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں، ٹرسٹ کے ہسپتالوں کی کے معلومات ہونی چاہیے، بلڈ بینک سے تعلقات ہونے چاہیے تاکہ ہنگامی صورت میں ہم مریض کیلئے بلڈ کا انتظام کر سکے۔ مزید موجودہ سرکاری و غیر سرکاری اسکیمز پر معلومات پیش کی۔ اس میڈیکل اکٹیوسٹ ورک شاپ میں مہاراشٹر بھر سے کم و بیش پچاس ڈاکٹرز میڈیکل ایکٹیویسٹ نے شرکت کی، ناگپور شہر کے مشہور و معروف ڈاکٹر حضرات کو انکی خدمات کے پیش نظر سرٹیفکیٹ و ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد ظفر انصاری صاحب (سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) کے اختتامی کلمات سے ورک شاپ کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!