مہاراشٹر

نظیر منشی توصیفی کمیٹی اورشمع اُردو اسکول کے زیرِانصرام رفیق قاضی کی شولاپورآمد پر اعزازی نشست کا انعقاد اورمرحوم عالم فتح پوری کو خراجِ عقیدت

شولاپور: (اِقبال باغبان) : شولاپورمیں خادِمِ ملّت نظیر منشی صاحب کی سماجی، تعلیمی، اقتصادی اور علمی وادبی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے نظیر منشی توصیفی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا۔ موصوف کی خدمات کو سراہنے اور عوام الناس تک پہنچانے کے لیے عالمی یوم ِ اُردو سے قومی یومِ اُردو تک مختلف علمی ، ادبی، تعلیمی ، سماجی اور کھیل کی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی پونہ کے معروف شاعر، ڈراما نگاراور مضمون نویس محترم رفیق قاضی کی شولاپورآمد پر اعزازی نشست کا انعقاد شمع اُردو اسکول میں کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت شولاپورکی کہنہ مشق قومی شہرت یافتہ شاعرآرزو راجستھانی صاحب نے کی۔
تقریب کی ابتداء شاداںؔ پتاپوری نے تلاوت قرآن سے کی۔ اس موقع پر پونہ کی معروف طنزومزاح کے شاعرمرحوم عالم فتح پوری کی رحلت پر خراجِ عقیدت پیش کی گئی۔ رفیق قاضی صاحب نے مرحوم کے متعلق کہا کہ مرحوم نے نہایت مفلسی میں زندگی بسر کی مگر کبھی خودداری کا دامان نہیں چھوڑا۔ مرحوم بائسیکل پر پاو، رکھ کر دوردراز علاقوں تک پہنچایا کرتے تھے۔ انھوں نے فقیری میں بادشاہی کی۔ اس تعزیت کے بعد توصیفی کمیٹی کے کنوینر محمود نواز نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے توصیفی کمیٹی کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔ ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدارنے مہمان اعزازی کا تعارف پیش کیا۔سابق صدرمدرس عبدالمنان شیخ نے پروگرام کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔ شولاپور کے معروف ناظم ِ مشاعرہ محترم انور کمشنرنے اپنے انوکھے انداز میں مشاعرے کی باقاعدہ شروعات کی۔مشاعرے کی ابتداء میں شاداں پِتاپوری نے اپنی سُریلی آواز میں نہایت دلنشیں اندازمیں حمد ونعت کا نذرانہ پیش کیا۔ شولاپورکے ابھرتے ہوئے اُردو و مراٹھی کے معروف شاعرایوب نلامندونے مہمان اعزازی کے اعزاز میں فی الدبیع نظم کہی، نومشق شاعر آصف شیخ نے اسی نشست میں اپنا پہلا مشاعرہ پڑھ کر بحیثیت شاعراپنی منفرد چھاپ چھوڑی اور خوب داد وتحسین حاصل کی۔ شفیع قمری اور شاداں پِتا پوری نے اپنے کلام سے سماعین کو محظوظ کیا۔ مہمانِ خصوصی رفیق قاضی پُنوی نے سیر حاصل کلام سنایا جسے سامیعن خوب سراہا ۔ صدرمشاعرہ کے کلام بلاغت نظام پر مشاعرے کا اختتام ہوا۔ مظہر الوڑی نے رسم شکریہ ادا کی۔ اس تقریب میں نئی زندگی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!