مہاراشٹر

نوتن ہندی نے جونیئر کالج فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت حاصل کی

اکولہ : (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کے لال بہادر شاستری میدان میں ضلعی سطح فٹ بال ٹورنامنٹ انڈر 19 عمرکے گروپ میں فائنل مقابلے کو نوتن ہندی جونیئر کالج تلک روڈ اکولہ نےپنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-0 سے جیت حاصل کر کےڈویژن میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ضلعی سطح کا فائنل مقابلہ نوتن ہندی جونئرکالج بنام کے ۔ایم ۔اصغر حسین جونیئر کالجکے ساتھ رہا۔بتادیں کہ نوتن ہندی کی ٹیم نے پہلے ہولی کراس کانوینٹ کو 4-0 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنانام درج کروالیا۔اور کوارٹر فائنل میں نوول کانوینٹ کو 3-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔سیمی فائنل میں آر ایل ٹی سائنس کالج کو2-0 سے شکست دے کرنوتن ہندی جونیئر کالج فائنل میں پہنچی۔ سبھی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے اور ہمت افزائی کے لئے کے ہندی پریشد سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ترپاٹھی جی، سکریٹری آنند کمار چورسیا جی، خزانچی ہمانشو سینگارجی، ڈاکٹر سنجے تیواری، ڈاکٹر سبھاش اگروال جی اور پرنسپل نتن تیواری سر،لیکچرر شیخ حسن۔ کا من والے سر، فزیکل ٹیچرس سنیل اٹھاولے سر، ناگموتے سر، وجے سنگھ ٹھاکر، سبھاش ٹائیڈے وغیرہ نے مبارکباد دی۔ اور ہر طرف تمام کھلاڑیوں کو مقابلہ میں جیت کے لیے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!