مہاراشٹر

نیشنل اردو پرائمری اسکول کوسہ ممبرا کےصدرمدرس ازورقاضی کونیشنل اردو ٹیچرایوارڈ کیا گیا تفویض

ممبرا: (کاوش جمیل نیوز) : 29 اکتوبر بروز اتوار 2023 کو غالب اکیڈمی دہلی میں قومی اردو کرمچاری سنگھ بھارت کا تیسرا قومی کنوینشن کا انعقاد عمل آیا،جس میں نیشنل اردو پرائمری اسکول کوسہ ممبرا کےصدر مدرس ازور قاضی کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے تفویض کیا گیا ۔ نئی دہلی قومی اردو شيکشک کرم کرمچاری سنگھ نے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والےملک سے 100 اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے تفویض کیا گیا ۔
اِس مجلس میں تمام ریاستی اور علاقائی عہدیداران نے شرکت کی پروگرام کی صدارت قومی صدر واصل علی گجر صاحب نے کی ریاست مہاراشٹرا کے ذمہ داران انکی ٹیم نے منظم طریقہ سے پروگرام کی ذمہ داری کو باخوبی انجام دیا، اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر صالحہ رشید (شعبہء اردو و فارسی آلہ باد یونیورسٹی) مفتی ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ( مرکزی سیکریٹری ملی کونسل)، پروفیسر مشتاق احمد (مولانا آزاد یونیورسٹی) و دیگر حضرات موجود تھے۔ قومی اردو کرمچاری سنگھ بھارت کے تقریباً 22 ریاستوں کے اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر اردو کی ترقی تعلیمی معیار کہ بلند کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ماہرین کہتے ہے کہ ملک کی یہ واحد تنظیم ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔ تمام مہمان خصوصی کی یہ سوچ ہے کہ ہمیں اردو ادب کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کام کرنے کی ضرورت ہے زبان کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اس قیمتی وراثت سے مالامال کریں۔ قومی صدر واصل علی گجر صاحب نے صدراتی خطاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنظیم مظبوط کرکے منظم ڈھانچے پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اردو زبان کی ترقی و ترویج ہوسکے اور ہماری زبان ہماری نسلوں میں باقی رہے سکے، یہ ہمارا اصل سرمایہ ہے جو قوم اپنی زبان کو فراموش کردیتی ہے وہ اپنی تہذیب و ثقافت کو بھی بھلا دیتی ہے۔ ریاستی صدر عابد خان نے کہا کہ اردو کی ترقی کیلئے ہمیں اپنے اپنے صوبوں میں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اردو کی فلاح و بہبود کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی نائب صدر سید مہتاب نے کہا کہ اردو میڈیم کے طلباء کیلئے اردو زبان میں ایم پی ایس سی، یو پی ایس سی، کی تیاری اور رہنمائی کیلئے مراکز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ ہمارے بچے ملک کی ترقی میں اپنا کردار نبھائیں اور اپنی شناخت قائم کرسکے، مہمان خصوصی اور تنظیم کے ذمہ داران کی موجودگی میں قومی شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی ویب سائٹ کا اجراء عمل میں آیا اس ویب سائٹ کو بنانے میں تنظیم کے رکن محمد اسماعیل احمد(آئی ٹی اسپشلسٹ) کا اہم کردار رہا۔ اسی کے ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں سے منتخب کیے گئے مثالی اساتذہ کرام کو تنظيم کے وعہدہ دران و مہمان خصوصی کے دست مُبارک سے اعزازی سند تفویض کی گئی اسی طرح پروگرام پر امن طریقے سے پائیے تکمیلِ کو پہنچا.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!