مہاراشٹر

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 43 گینگسٹر بدماش غنڈوں کی جاری کی فہرست؛ ناندیڑ ضلع و شہر میں کسی اجنبی شخص کو ہوٹل،لاجز یاتری نواس، اسکول کرایہ داروں میں ان کا شناختی کارڈ دیکھ کر ہی اسے رہنے کی اجازت دیں ……ناندیڑ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری کرشن کوکاٹے کی اپیل

ناندیڑ: (شیخ عمران ) :انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے حکومت ہند نے حال ہی میں تقریبا 43 بدنام گینگسٹروں کی لسٹ جارہی کی ہے. ملک میں امن برقراررکھنے مجرموں کے بارے میں معلومات جمع کرنے بغاوت کرنے والے بدماش غنڈوں پر کڑی نظر رکھنے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور حکومت ہند کو مذکورہ معلومات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے حکومت ہند نے حال ہی میں تقریبا 43 بدماشوں گینگسٹروں کی فہرست جاری کردی ہے جو مغرور ہے. قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے اس پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے. مذکورہ ملزم بھارت کے ساتھ دیگر ممالک کے کسی بھی شہر میں پناہ لینے کا امکان ہے. ناندیڑ شہر یہ مذہبی طور پر گروگوبند سنگھ کی مقدس سرزمین کے طور پر مشہور ہے اور اندرون و بیرون ملک متوقع شہری بڑی تعداد میں ناندیڑ آتے ہیں. ہمارے شہرو ضلع میں بھی مجرم پناہ لے سکتے اس کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے. ناندیڑ ضلع و شہر میں کسی اجنبی شخص کو ہوٹل لاجز یاتری نواس اسکول کرایہ داروں میں اس کا شناختی کارڈ دیکھ کر ہی اسے رہنے کی اجازت دے نیز اس کا شناختی کارڈ رجسٹر میں لکھ کر رکھئے، اس کے علاوہ اگر آپ کو کوئی مشکوک شخص یا چیز نظر آئے تو آپ فوری طور پر 112 پولس کنٹرول روم ناندیڑ 234720022462 پر اطلاع دینے کی اپیل ناندیڑ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری کرشن کوکاٹے نے کی.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!