مہاراشٹر

وزیرتعلیم دیپک کیسرکر کی میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کامیابی نمائندگی

ممبئی: ( نامہ نگار) : اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 سمیت دیگر تنظیموں کے ذمے داران کی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر صاحب،ایجوکیشن سکریٹری رنجیت سنگھ دیول، ڈائریکٹر آف پرائمری ایجوکیشن شرد گوساوی، منترالیہ کے آفیسران کے ساتھ 28 اکتوبر 2023 بروز سنیچر کو چرنی روڈ، بال بھون میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی تھی، جس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے، ریاست کے ضلع پریشد، کارپوریشن، نگر پالیکا میں اساتذہ کو کیندر پرمکھ، ہیڈ ماسٹر،ناظر تعلیمات، کی پروموشن کیا جائے، جس قبول کرتے ہوئے جلد از جلد کاروائی کا یقین دہانی کرائی گئی، ساجد نثار نے مطالبہ کیا کہ پوری ریاست میں اردو اساتذہ کی بہت کمترتا ہے، اس لیے سو فیصد اردو اساتذہ کی بھرتی کی جاے، نیز اساتذہ کی بھرتی فوراً کی جاے، جس کی یقین دہانی کرائی گئی، اس موقع پر ساجد نثار احمد نے تمام ریاست کے کارپوریشن، نگر پالیکا کو سو فیصد گرانٹس حکومت کی جانب سے دیا جائے, نیز بہت سی کارپوریشن، نگر پالیکا میں اساتذہ کی تنخواہیں پینشنرس کی پینشن پانچ، چھ مہینے سے نہیں ہوئی ہے اس لیے دیوالی سے قبل فورا ادا کیا جائے جسے منظور کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی، پوری ریاست میں اردو کیندر پرمکھ، ناظر تعلیمات و ہیڈ ماسٹر کا پروموشن کیا جائے جس پر جلد ہی کاروائی شروع کی جائے گی،ایسا یقین دہانی شرد گوساوی نے کرائی، نو بھارت شاکشرتا ابھیان سروے سے اساتذہ کو مستثنیٰ قرار دیا جائے نیز نو بھارت شاکشرتا ابھیان سروے پر تمام اساتذہ تنظیموں نے بایکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ لیا، بنیادی سطح کے لیے مجوزہ ریاستی نصاب فریم ورک 2023 کے مسودے پر آراء و تجاویز دینے کی معیاد بڑھائی جائے نیز کمیٹی میں اردو داں کو شامل کیا جائے، ریاست ہائی اسکول پرائیویٹ پرائمری، جونیئر کالج کو پرچلت طرز پر 100 فی صد گرانٹس دی جائے، چھ فروری 2023 کے جی ار پر عمل اور نہ کرتے ہوئے کئی اضلاع کے ایجوکیشن افیسر نے 20 فی صدی گرانٹس کا لیٹر جاری نہیں کیا ہے ان پر کاروائی کرتے ہوئے فورا لیٹر جاری کیا جائے و دیگر مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے کیا اس موقع پر تمام اساتذہ تنظیموں کے صدر سکریٹری کے ساتھ ساتھ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 خاتون ونگ کی کارگذار صدر سمینہ مقادم، منیر کابل، و دیگر اراکین شامل تھے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!