تعلیم و روزگار

ٹیچر بھرتی! اردو میڈم کو راحت، دسویں جماعت کا میڈیم قابل قبول، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ منظور

پونہ: (کاوش جمیل نیوز ) : حکومت کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 7 فروری 2019 جی آر مطابق اسکولوں میں پوتر پورٹل معرفت اساتذہ بھرتی کا فیصلہ طے کیا گیا، نیز 21 جون 2023 جی آر مطابق 30 ہزار اساتذہ بھرتی متوقع ہے،TAIT امتحان کا انعقاد 22 فروری 2023 سے 3 مارچ 2023, تک منعقد کیا گیا تھا، 24 مارچ 2023 کو رزلٹ ظاہر کیا گیا، ایک ستمبر 2023 سے پوتر پورٹل میں امیدواروں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے، جس میں زیادہ تر اردو میڈیم کے امیدوار میڈیم کو لیکر پریشانی کا شکار تھے، بیشتر امیدوار جماعت پہلی تا دسویں اردو میڈیم میں نیز آگے کی پڑھائی دوسری زبانوں میں ہوئی تھی اس لئے ریفرینس کون سے میڈیم کا ائے گا اس پر تذبذب بنا ہوا تھا، جس کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے مسلسل پونہ ایجوکیشن کمیشنر آفس، پریکشا پریشد نیز، منترالیہ میں کوششیں کی گئی کہ اردو میڈیم امیدواروں کا میڈیم جماعت دسویں کا قبول کیا جائے، جس پر ایجوکیشن کمیشنر آفس نے ایک پروپوزل بنا کر منترالیہ منظوری کے لئے بھیجا، منترالیہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے مسلسل نمائندگی کی، جس کی وجہ پوتر پورٹل کی آفیشل ویب سائٹ پر وضاحت جاری کی گئی کہ جماعت دسویں کا میڈیم پہلے صرف جماعت اول تا پنجم کے لئے قابل قبول تھا، اب جماعت دسویں، پہلی زبان کا میڈیم منتخبی کے لئے جماعت پہلی تا پانچویں گروپ، چھٹی سے آٹھویں، جماعت نویں تا دسویں گروپ، جماعت گیارہویں تا بارہویں گروپ کے لئے بھی قابل قبول رہے گا، جماعت دسویں کا میڈیم منتخبی کے لئے قابل قبول منظور ی ملنے کی وجہ سے اردو میڈیم کے ہزاروں امیدواروں کو راحت ملی گی اسطرح کا اظہار، ٹیچر بھرتی کے لئے کوشاں تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!