مہاراشٹر

پاتورکی شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج میں سہ روزہ گیمس و اسپورٹس کا رنگارنگ انعقاد

اکو لہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج پاتور ضلع آ کولہ میں حال ہی میں جماعت ہشتم تا دو ازدہم کے طلباءو طالبات کے لیے گیمس و اسپورٹس کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت خان محمد اظہر حسین صاحب (سابق وزیر) نے کی جبکہ بطور مہمانان خصوصی شری کانت دیش پانڈے ( سابق ایم ایل سی)دالو گروجی (آ کولہ) ستیش بھٹ ( DSO آ کولہ ) ڈاکٹر ابھے جین (آ کولہ)سوسائٹی کے عہدے داررن وغیرہ موجود تھے ۔ ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے سوسائٹی کے سیکرٹری سید اسحاق راہی صاحب نے گیمس و اسپورٹس منعقد کرنے کی غرض و غایت بیان کی ساتھ ہی سال رواں میں ادارے میں انجام دی گئی مختلف تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔مہمان خصوصی شری کانت دیش پانڈے کے دست مبارک سے مشعل جلا کر افتتاح عمل میں آیا ۔اس موقع پر ادارے کے طلبہ نے مہمانوں کے سامنے مختلف کرتب ,ایکشن سونگ اور پریڈ پیش کی ۔صدر تقریب اورمہمانان خصوصی نے طلبہ کی سرگرمیوں اور کرتب کو کافی سراہا اور ذمہ داروں کی ستائش کی۔اس افتتاحی تقریب کی نظامت ناصرخان نے کی جبکہ پرنسپل مجیب اللہ خان کے اظہار تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔اس سہ روزہ گیمس و اسپورٹس کے موقع پر طلبہ کیلئے مختلف انڈور مقابلے جیسے جنرل نالج ، کوئز ،خوشخطی، کیو 16، مہندی،کیرم،شطرنج وغیرہ اور آ وٹ ڈور مقابلے جیسے کرکٹ،والی بال،رسہ کشی،بیڈ منٹن،لنگڑی،میوزک چییر وغیرہ رکھے گئے تھے ۔ہر مقابلہ میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کر نے والے طلبہ کو تقسیم انعامات کی تقریب میں مورخہ 29 جنوری 2024 کو ٹرافی ، اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!