پا تورکی حاجی سید اکبراردو ہائی اسکول اورجونیئرکالج میں یوم مطالعہ منایاگیا
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکوله ضلع کے پا تور شہر میں واقع حاجی سید اکبر اردو پرائمری، ہائی اسکول اور سائنس جونیئر کالج میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کو یوم ترغیب مطالعہ کے طور پر منایا گیا،جس کی صدارت لوک ہت شکشن پرسارک منڈل، پا تور کے سی ای او سید اکبر عبداللہ نے کی ۔اس موقع پر پرنسپل نصرت اللہ نے ڈاکٹر اے پی جے عبداکلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اے پی جے عبدالکلام کو دُنیا بھر میں میزائل مین’ کے نام سے جانا جاتا ہے ان کے دیہاتی زندگی کے بارے میں بتایا اخیر میں صدارتی تقریر میں سید اکبر عبداللہ نے طلبہ کو پڑھنے کی اہمیت اور کتابیں ان کی زندگی میں کس طرح کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں اس پر رہنمائی کی۔ طلباء کو پڑھنے کے لیے مختلف اقسام کی کتابیں دستیاب کرائی گئیں۔اس موقع پر پرائمری اسکول کے پرنسپل سید ساجدسراور ا سکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کی۔