پاتورکی حاجی سید اکبراردو ہائی اسکول اینڈ اردو سائنس جونیئر کالج میں جلسہ تقسیم انعامات
اكولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے پا تور شهر میں واقع حاجی سید اکبر اردو ہائی سکول اینڈ اردو سائنس جونیئر کالج میں جلسہ تقسیم انعامات کاحال ہی میں انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سید مجاہد اقبال سید محسن ٹھیکیدار سابق نائب صدر بلدیہ پاتور اور صدر لوک ہت سکشن پرسارک منڈل پاتور نے فرمائی۔جب کہ ابھیشیک نند کشور نو گھر ے پی ایس ائی پاتور پولیس اسٹیشن ،سید خلیل ٹھیکیدار،سید سمیع ٹھیکیدار، ڈاکٹر سید قاسم ،ممتاز ایڈوکیٹ، سید سمیر ایڈوکیٹ، سید سلیم ،ڈاکٹر وسیم محمد، وسیم پٹواری،ممتاز خان پٹھان،محمد مظہر اللہ سر،سالار سر،سید مختار، سید حسن بابو پترکار،زبیر پتر کار ،حافظ محمد اشفاق ،سید خیرو ، سید انیس مولانا، شیخ لقمان ،سید ذاکر اور اسکول کے سی ای او سید اکبر عبداللہ بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے اٹھویں جماعت کے طالب علی ثاقب ارسلان کی تلاوت قران سے تقریب کی آغاز ہوا ابتدائی کلمات میں سید اکبر عبداللہ سر نے اسپورٹس کی مختصر معلومات پیش کی بعد ازاں حاضرین کے دست مبارک سے اسکولی سطح پر منعقد گیمز اینڈ سپورٹس میں کامیاب طلبہ و طالبات کواسناد ٹرافی میڈل دے کر ہمت افزائی کی گئی۔اس موقع پرابھیشیک نند کشور نو گھرے پی ایس ائے پاتور نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے حاضرین کو بری عادتوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت اور پیغام دیا۔ڈاکٹر قاسم ممتاز نے طلبہ کو صحت عامہ سے روشناس کرایا اور صحت کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے مستقبل کے لیے بہتر پلاننگ کی ہدایت دی۔ الحاج سید سمیع ٹھیکیدار صاحب نے ادارے کی فلاح و بہبودی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی۔ پٹواری محمد وسیم نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئےمسا بقتی دور میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں کو واضح کرتے ہوئے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کی نظامت کے فرائض سید مظہر حسین ،شیخ منیر اور تزکّیر سر نے کی اور اسکول کے پرنسپل شیخ نصرت اللہ سر کے اظہار تشکر پر یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا پروگرام میں سرپرست حضرات کثیر تعداد میں شریک تھے.