مہاراشٹر

پربھنی: فیض کیمپس رحمت نگر پربھنی میں حضرت مولانا خلیل احمد نظامی ندوی کی آمد

پربھنی: ( شیخ احمد جالنوی): فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام تمام اداروں میں طلباء و طالبات کے مابین مختلف دینی و ثقافتی پروگراموں کو وقتا فوقتا عمل میں لایا جاتا ہے اسی سلسلہ میں امثال بھی مختلف پروگرام قرات نعت اذان تقریر تحریر کوئیز کو عمل میں لانا طے ہے ۔ اسی موقع پر حیدراباد سے تشریف فرما معروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا خلیل احمد نظامی ندوی صدر فانوس آگاہی چیرٹیبل ٹرسٹ حیدراباد کی آمد ہوئی ادارہ کے ذمہ داران کی جانب سے حضرت و دیگر مہمانان بشمول تصدیق احمد صدیقی و مولانا ظہیر عباس قاسمی کا استقبال کیا گیا اور گل پیش کیے گئے اداروں میں تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں سے خوشی و نیک تمنائوں کا اظہار فرمایا۔تمام اساتذہ کے روبرو حضرت والا نے اساتذہ کا مقام اور دور رواں ذمہ داریوں کو بیان فرمایا۔ نیز اپ نے فانوس آگاہی چیریٹیبل ٹرسٹ جو نسل نو کو دین و ایمان اور ماضی کی معروف گمشدہ شخصیات و مسلم دور حکومت اور مسلم سلاطین کی تاریخ سے واقفیت کرانے کے لیے طلبہ کے درمیان کوئز کی ایک کامیاب کوشش کی شروعات کی جس کو آپ نے تفصیل کے ساتھ وضاحت فرمایا.اس پروگرام میں سوسائٹی سیکرٹری جناب ڈاکٹر سمیع اللہ خان و محمد ثنا اللہ خان سر صدر مدرس کے علاوہ دیگر معلمین موجود تھے مولانا کی رقت آمیز دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں ایا واضح رہے کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب صفی سر و دیگر معلمین نے انتھک کوششیں کی اس طرح کی اطلاع پریس نوٹ کو مفتی سعید ندوی نے اپنے دستخط سے دی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!