مہاراشٹر

پروفیسر، ڈاکٹرفرزانہ شیخ کی وظیفہ یابی پر تقریب کا انعقاد

شولاپور: (اقبال باغبان) : ۳۱/مئی کو اسٹوڈنس اکیڈمی شولاپورکے زیراہتمام یو۔ای۔ ایس۔ مہیلا مہا ودیہ لیہ شولاپور کی کارگزارپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ کی تینتیس سالہ تدریسی خدمات انجام دے کر وظیفہ یاب ہونے پر پُرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں پروفیسرڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ڈاکٹر سمیہ باغبان، پروفیسر تسنیم وڈو، پروفیسرفرازنہ مسعود، ریسرچ اسکالر غزالہ شاہ جی، ریسرچ اسکالر صدف آراء چوبدارسگری، عائشہ ہرکارے اور صابرہ چوبدار نے شرکت کی۔
تقریب کی افتتاح عائشہ ہرکارے نے تلاوت قرآن سے کی۔ اس موقع پر پروفیسرتسنیم وڈو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امادِ باہمی ڈاکٹرفرازنہ کا وصف رہاہے۔ آپ نے ہمیشہ اپنے طالب علموں کی مدد کی ہے ۔ پروفیسر فرزانہ مسعود نے موصوفہ کے متعلق توصیفی اشعارسے اپنی تقریر کی ابتدا ء کی اورکہا کہ مجھے ڈاکٹرصاحبہ کی رہنمائی میں تدریسی خدمات انجام دینے کا شرف حاصل رہا ہے ۔ موصوفہ نہایت اصول پرست اوراپنے کام میں ماہر ہیں۔ غزالہ شاہ جی نے کہا کہ میڈم نے میری اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے میں کافی مددکی۔آج میں انہی کی سرپرستی میں پی۔ایچ۔ڈی ۔ کررہی ہوں۔ صدف آراء چوبدارسگری نے کہا کہ میڈم انصاف پسند اور اصول پسند ہیں اور اپنے مضمون میں مکمل مہارت رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر سمیہ باغبان نے کہا کہ ڈاکٹرفرزانہ اس وقت شولاپورمیں فارسی میں مہارت رکھنے والی معتبر شخصیت ہیں۔ آپ نے اردو کے ساتھ ساتھ فارسی بھی پڑھایا ہے۔آپ کی فارسی سے اردومیں ترجمہ شدہ دو کتابیں شائع ہوئی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدارنے ڈاکٹرفرزانہ کی طویل خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈم نے تینتیس سال تک تدریسی خدمات انجام دی۔ ان کی خدمات کا اختصاریہ ہے کہ انہوں نہایت ایمانداری ، محنت ، لگن اور سنجیدگی سے ملازمت کی ، آپ یو۔ای۔ ایس۔ مہیلا کی کارگزار پرنسپل کی حیثیت سے کام کیا۔ آپ ہی کی قیادت میں اس کالج نے نیاک میں”سی”سے “بی” گریڈ حاصل کیا۔آپ نے پُنیہ شلو ک اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی میں اُردو کی بورڈ آف اسٹڈیز کی چیرمین کے علاوہ آر۔آر۔سی، ڈی۔ آر۔سی، سی۔آر۔سی کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ فی الحال شولاپوراُردو گھر کی رکن ہیں۔ اب تک آپ کی آٹھ کتابیں شائع ہوئی ہیں اور تقریباً ۲۵ تحقیقی مضامین شائع ہوئے ہیں۔ آپ کی رہنمائی میں تین ریسرچ اسکالر پی۔ایچ۔ڈی۔ کررہے ہیں۔ جوابی تقریر میں ڈاکٹرفرزانہ شیخ صاحبہ نے تقریب کے انعقادپر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اسی طرح کے علمی، ادبی، تعلیمی اور تحقیقی کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کی۔ پروگرام کی نظامت اور شکریہ اسٹوڈنس اکیڈمی کی ناظم ڈاکٹرسمیہ باغبان نے انجام دیے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!