مہاراشٹر

پروفیسر جاوید خان اردو ہائی اسکول مہان کا نتیجہ قابل ستائش ؛ شیخ فیضان شیخ اسلم نے 87.80 فیصد نمبر حاصل کر کے اوّل مقام حاصل کیا

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :پروفیسر جاوید خان اردو ہائی سکول مہان میں ایس ایس سی امتحان 2024 میں کل 74 طلباء نے شرکت کی اور73 طلباء کامیاب ہوئے، نتیجہ 98.64 فیصد رہا۔ امتحان میں ایک طالبِ علم کے غیر حاضر رہنے سے نتیجہ 100 فی صد نہ رہ سکا۔ امتیازی زمرے میں 37 طلباء، اوّل زمرے میں 26 طلباء اور باقی طلباء نے دوسرے زمرے میں سرخرو حاصل کی شیخ فیضان شیخ اسلم نے 87.80 فیصد نمبر حاصل کر کے اوّل مقام حاصل کیا جبکہ فرازیہ مہک عباد اللہ خان نے87.60 فیصد نمبر حاصل کر کے کر دوسرا اورمعا ریہ مہک سید نور اور مسیرہ پروین محمد انصار نے مساوی نمبرات 87.40حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا۔کامیاب طلباء کو ادارے کے صدرشیخ عبداللہ، پرنسپل عبدالعتیق نے سبھی طلباء کو مبارکباد دی۔ کامیاب طلباء نے اپنی کامیابی کے لئے صدرِ ادارہ شیخ عبداللہ صاحب، صدر مدرس عبدالعتیق سر، محمد رفیق سر، عظیم خان سر، مشرف اللہ خان سر، رئیس احمد سر، سیّد صادق علی سر اورشیخ شہزاد سر، سیّد ناظم سر اور شبّیر خان سر کو دیا۔ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے کامیاب طلبہ کو ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تابناک مستقبل کے لئے دعائیں دیں ۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!