مہاراشٹر

پنج کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں سالانہ ثقافتی پروگرام و اعزازی تقریب

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کے اکوٹ تعلقہ میں واقع پنج کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں سالانہ ثقافتی پروگرام و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جواد حسین(ریاستی ترجمان مروس) نے فرمائی جب کہ مہمان خصوصی آکاش بھاؤ کولھے سرپنچ،گجانن ساورکر وستار ادھیکاری، محمد اظہر الدین صدر مروس آکولہ اور ساجد خان تعلقہ صدر مروس آکوٹنے خُصوصی شرکت رہی۔اعزازی شخصیات میں مدھوکر سوریا ونشی بی ای او آکوٹ،ناصرالدین انصار بی ای او مرتضیٰ پور،سوریہ ونشی صاحبہ کیندر پر مکھ پنج،نعیم فراز،وجاہت علیم،مدثر سر،مقیت الرحمن اورعرفان ظفر سر موجودرہے۔ابتداء میں آئے ہوئے سبھی مہمان اکرام کا استقبال کرنے کے بعد اسکول کے مدرس متین بیکل کے ہاتھوں اعزازی سخصیات کا اعزاز شال ،ہار اور ایک مومنٹو دےکر کیا گیا یہ اعزاز ان تمام حضرات کا اپنے اپنے پیشہ میں ایمانداری محنت اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ ابتدائی نظامت کے فرائض دہی ہنڈہ کے نہایت قابل اور فعال معلم حسین سر نے بہت ہی عمدہ انداز میں کرکے حاضرین کا دل جیت لیا بعد ازاں مدرسہ ہٰذا کے صدر معلمہ شگفتہ یاسمین باجی اور مدرس متین بیکل کی رہنمائی میں طلباء کا سالانہ تہذیبی و ثقافتی جلسہ کا آغاز ہوا جس میں طلباء نے معاشرتی ،تعلیمی ،سماجی موضوعات پر مختلف ڈرامے ،گیت بہت ہی عمدہ اور بہترین انداز میں پیش کرکے سامعین کی خُوب دادو تحسین بٹوری۔اس سالانہ اجلاس کے لئے متین بیکل کی محنتوں اور کوششوں کو سراہا گیا ۔جلسہ کی کامیابی کے لئےمدرسہ ہذا کے اسٹاف نے بھر پور تعاون کیا۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL ADD

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!