مہاراشٹر

پوترپورٹل (گریجویٹ ٹیچر) میں مضمون ٹیچر کے لیے دیگر میڈیم کے اساتذہ کو مضامین کی ترجیحات دی جا رہی ہیں ؛ اس ضمن میں پوتر پورٹل نظام میں ترمیم کرنے کا احکامات ایجوکیشن کمشنر پونے کو دیں ؛ وزیر تعلیم سےمہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کا مطالبہ

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : تقریباً پانچ سال بعد پوتر پورٹل کے ذریعے پرائمری اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے۔ ریاست میں مختلف میڈیم کے تقریباً ساٹھ ہزار پرائمری اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے مقامی خود مختار اداروں (ضلع پریشد، میونسپل کونسل اور مہانگر پالیکا) کے اسکولوں میں طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگٹھنا اور ریاست کی دیگر کئی اساتذہ تنظیموں کی ڈیمانڈ پر اسکولی تعلیم کے وزیر جناب دیپک وسنت راؤ کیسرکر کی کوششوں سے یہ سنگین مسئلہ پانچ سے دس دنوں میں حل ہونے کےامکانات ہیں ۔ پرائمری ٹیچرز کے عہدوں کے لیے بے روزگار اور اہل امیدواروں کوانتظار کرنے کی نوبت نہیں آئے گی ۔بے روزگار امیدواروں کو روزگار اور اسکولی طلبہ کو اساتذہ دستیاب ہوں گے۔اس کار خیر سے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے حکومت کےاس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔موجودہ پوتر پورٹل نظام میں بعض سنگین تکنیکی مسائل کی وجہ سے اردو، مراٹھی اور انگریزی میڈیم کے اساتذہ اور طلبہ کے نقصان کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پوتر پورٹل (گریجویٹ ٹیچر) میں مضمون ٹیچر کے لیے دیگر میڈیم میں مضامین کی ترجیحات (preference)دی جارہی ہیں جبکہ اردو میڈیم کے امیدواروں کو مراٹھی میڈیم کی طرح ترجیحات نہیں حاصل ہو رہی ہیں اُردو میڈیم کے اساتذہ کو پورٹل میں میڈیم اُردو کا ہونا لازمی ہے تاکہ اُردو اسکولوں میں اُردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کی ہی تقرری ہو اگر یہ نہیں ہوا تو تمام میڈیم کے طلبہ مادری زبان میں تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے، اردو اسکولوں میں بھی صرف جماعت ششم تاہشتم جماعت کے لیے ایک زبان کے سبجیکٹ ٹیچر، تمام مضامین انگریزی، ہندی اور مراٹھی پڑھانے ہوں گے، اگر اردو اسکول میں مراٹھی یا انگلش میڈیم کے اساتذہ کو بطور سبجیکٹ ٹیچر مقرر کیا جائے تو اردو کا مضمون کون پڑھائے گا؟
اس طرح یہ ایک بڑا مسئلہ پیدا ہونے کے امکانات ظاہر کۓ جا رہے ہیں۔اس لیے پوتر پورٹل نظام میں اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔مہاراشٹرا راجیہ اُردو شکشك سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار نے حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کیا کہ امیدوار کا تعلق جس میڈیم سے ہے اس لحاظ سے امیدوار کو پریفنس ہونا چاہئے ۔مذکورہ بالا تمام پہلوؤں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ایک ہی میڈیم کی ترجیحات کے لیے پوتر پورٹل نظام پر نظر ثانی کرنے کے لیے کمشنر آف ایجوکیشن، مہاراشٹر اسٹیٹ، پونے کے نام احکامات جاری کرنے کا مطالبہ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار نے وزیر تعلیم محترم دیپک وسنت راؤ کیسرکر نیز تعلیمی چیف سیکرٹری سے کیا ہے تاکہ دونوں میڈیم کے طلبہ کا مستقبل میں ہونے والے تعلیمی نقصان کو روکا جا سکے۔
jamsham hair oil all distributors

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!