مہاراشٹر

چکھلی (بلڈھانہ): سید خالد سیدعقیل کواسٹیٹ ماڈل ٹیچرایوارڈ سے نوازا گیا

چکھلی ضلع بلڈانہ: (ذوالقرنین احمد) : مہاراشٹر اسٹیٹ میونسپل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسٹیٹ ماڈل ٹیچر ایوارڈ 8 اکتوبر 2023 کو پنویل ممبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں پیش کیا گیا۔ میونسپل کونسل اردو اسکول نمبر 2 کے سرگرم استاد سید خالد سید عقیل کو ان کے بہترین کام اور منفرد تعلیمی خدمات پر اسٹیٹ ماڈل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر تعلیم دیپک کیسرکر جی نے شرکت کی اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ممبر اننت جی پرکاش کور (مان کھاٹا) کے ذریعہ ریاستی ماڈل ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے موقع پر ریاستی صدر ارجن کوڑی سر اور ریاستی ورکنگ صدر کولہے سر خاص طور پر موجود تھے۔ سید خالد سید عقیل سر کو ایوارڈ ملنے اور میونسپل کونسل بلڈھانہ کی شان میں اضافہ کرنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر دوست احباب اور ہمارے تمام پیشہ ور ساتھیوں نے بھی دل کی گہرائیوں سے ان کی تعریف اور مبارکباد پیش کی اور بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!