مہاراشٹر

چکھلی میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا مولانا مبین صاحب (پونہ) کی رقت آمیز دعا پر اختتام عمل میں آیا ؛ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں فرزندانِ توحید نے کی شرکت

چکھلی: (تنظیم حسین) :چکھکی کا سہ روزہ تبلیغی اجتماع اتوار کے روز کرم اسکول کے سامنے کے وسیع و عریض گراؤنڈ پر مولانا مبین صاحب (پونہ) کی دعاء پر اختتام پذیر ہوا اور اجتماع میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ یہاں اللّٰہ کے حضور ساری دنیا، انسانیت اور عالم اسلام کی بہتری اور امن وامان کے لیے گڑگڑکرا دعا کی گئی۔ اس سے قبل مولانا محمود صاحب نے تین گھنٹے تک بیان جاری رکھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ تبلیغی جماعت کا جمعہ کو آغاز ہوا تھا ۔ اتوار کی وجہ سے صبح سے عمومی اجتماع کا آغاز ہوا جب کہ پہلے دن مشورے اور انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اور علمائے کرام کے بیانات جاری رہے۔اتوار کو بھیر بھاڑ کی وجہ سے تمام انتظامات کیے گئے تھے اور گروپ ترتیب دیے گئے تھے۔ اس دوران علماء نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔ اس موقع پر مولانا محمود نے مشورے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کو متوجہ کیا کہ اس جانب خصوصی توجہ دیں اور مسجدوں میں اپنے بھائیوں کی آمد کو دیکھ کر مطمئن نہ ہو جائیں کیونکہ جتنا مجمع مسجد اور مسجد والے اعمال سے جڑا ہوا ہے، اس سے بڑا مجمع مسجد اور مسجد والے اعمال سے دور ہے، ہمیں ان سب کو مسجد میں لانے کی فکر کرنی ہے۔ انہوں نے تبلیغ کی اہمیت اور امت کی ذمہ داری یاد دلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم دنیاوی امور میں توجہ دیتے ہیں اور نفع و نقصان کو سامنے رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہمیں آخرت اور قبر وحشر کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری کرنی ہے، اگر ایسا نہ کیا تو اتنا بڑا نقصان ہوگا کہ اندازہ لگانا مشکل ہوگا۔

مولانا محمود اکولوی نے اپنے خطاب میں خاص طور پر اجتماع کے دوران وقت کی پابندی اور اس کا صحیح استعمال کیسے ہو، اس پر توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جمع ہونا اللہ رب العزت کی رضا اور حضور اکرم کی سنتوں کی اتباع اور اسے چل پھر کر پورے عالم میں عام کرنا ہے۔ اس سے قبل مولانا محمد اسرار احمد نے کہا کہ آج امت کے کیا حالات ہیں، کسی سے مخفی نہیں، اس لیے ہمیں اپنی ذات سے کام شروع کرنا ہے اور دوسرے بھائی کی مدد کرنی ہے تاکہ اس کی بھی اصلاح ہو اور پوری دنیا میں کس طرح سے دین زندہ ہو، اس کی فکریں کرنی ہیں۔ بلڈانہ روڈ پر موجود کرم اسکول کے سامنے کے کھیت کے وسیع میدان میں ہر ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان موجود تھے۔ کھانے پینے اور طبی امداد کا بھی خصوصی انتظام تھا۔
مہمانان میں پونے ناگپور ممبئی سے علماء کرام تشریف لائے تھے جن میں مفتی محمد نعمان صاحب ممبرا,مفتی عبداللہ صاحب,مولانا عبداللہ صاحب،مولانا محمود علی صاحب,مولانا غلام نبی صاحب ،مولانا مبین صاحب پونہ ٫گونڈی سے ماسٹر شعیب صاحب,مقبول بھائی,انصار بھائی وغیرہ مقامی علماء میں مولانا یونس صاحب مولانا یعقوب صاحب،مولانا مدبر صاحب، مولانا ریاض صاحب،مولانا مبین صاحب ،مولانا ذہین صاحب،مولانا عبدالعظیم صاحب وہ دیگر ذمہ داران بھی تشریف فرما تھے.
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!