مہاراشٹر

ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پراقراء اردو ہائی اسکول میں یوم ترغیب مطالعہ پروگرام کا انعقاد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکو لہ شہر کے جونا شہر حمزہ پلاٹ میں واقع اقراء اردو ہائی اسکول میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم ترغیب مطالعہ پروگرام منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت محمد ذاکر محمد قاسم (سیکرٹری و صدر مدرس اقرا اردو ہائی اسکول اکولہ) نے کی۔پروگرام کے آغاز میں دسویں جماعت کی طالبہ گلفشہ ناز سید جاوید نے تلاوت قرآن پاک پیش کی اور علینہ پروین ابرار شاہ جماعت دہم نے نعت پاک پیش کی، اسکول میں اسطرح مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگرام سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔شافیہ کوثر سيد شوکت ، سدرہ فاطمہ افروز خان ، نور عرشیہ سيد شوکت، عالیہ پروین سيد صابر ،ثناء ناز سید جاوید، آفرین غزالہ شیخ رحیم، عالیہ پروین شیخ بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مختلف کاموں اور زندگی کے کردار پر روشنی ڈالی اس موقع پر اسکول کے احاطے میں کتابوں کا میلا لگایا گیا۔ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی لکھی ہوئی مختلف کتابیں اسکول کے احاطے میں طلبہ کو پڑھنے کے لیے رکھی گئی۔طلباء اور اساتذہ نے کتابیں پڑھیں۔ صدر جلسہ نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کی رہنمائی کی۔ نہم جماعت کی طالبہ عذيفہ پروین عبدالوحید نے نظامت کی اور اظہار تشکر سدرہ فاطمہ افروز خان نے پیش کیا۔ محمد ذاکر محمد قاسم کی رہنمائی میں تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!