مہاراشٹر

ڈاکٹرحفیظ، نذیر منشی، تحسین شیخ آفتاب شیخ کو فلم اداکار رضا مراد کے ہاتھوں سماج “رتن ایوارڈ “سے سرفراز کیا گیا

شولاپور: (اقبال باغبان) : سماج میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مسلم سماج کے گیارہ افراد کو مولانا آزاد فاؤنڈیشن ،سولاپور کی طرف سے “سماج رتن” ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروگرام کی صدارت مشہور سماجی کارکن، سابق کارپوریٹر بابا مستری نے کی اور مہمان خصوصی مشہور فلمی اداکار رضا مراد تھے۔ رضا مراد کے دستِ مبارک ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
ادارے کے صدر جاوید خیردی نے ادارے کے اغراض ومقاصد جامع انداز میں پیش کیے۔ ریاض سید نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، معز سراج شیخ نے خوبصورت اندازمیں نظامت کرکے پروگرام کوبنائےرکھا۔ آصف اقبال نے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی پر پُر مغز روشنی ڈالی اور انہیں قومی یکجہتی کا حامی بتایا۔اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ عبدالغفور جنیدی جنہوں نے کورونا جیسے نا سازگار حالات میں بھی جان ہتھیلی پر لے کر مریضوں کی بے لوث خدمت کی، نور ٹرسٹ کے روح رواں نذیر منشی نے غریب و مستحق طلبہ کو دو کروڑ بتیس لاکھ روپیے مالی مدد کرکے انھیں اعلا تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے.ان کی پوری ٹیم کو ” سماج رتن ” ایوارڈ سے نوازا۔ ABP MAJHA مراٹھی نیوز چینل سولاپور کے نمائندے آفتاب انور شیخ اور DCC بینک میں فرسٹ کلاس آفیسر اور فلم اداکار کے طور پر خدمات انجام دینے والے تحسین اعجاز شیخ کو۔ معروف فلمی اداکارہ رضا مراد کے دستِ مبارک ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
ان تمام ایوارڈ یافتگان کی خدمت میں انڈین یوتھ ایسوسی ایشن سولاپور ،سوشل کالج کے اردو ڈیپارٹمنٹ، اعتماد فاونڈیشن اور شمع ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!