مہاراشٹر

ڈاکٹر ذاکرنعمانی کوریاستی تعلیمی کرانتی یودھا ایوارڈ تفویض؛ امراوتی گریجویٹ حلقہ کے شکشك آمدار کرن راؤ سرنا یک جی کے ہاتھوں دیا گیا ایوارڈ

اکولہ: (کاوش جمیل نیوز) :اکولہ ضلع کے تلہا را شہرمیں واقع گوپال راؤ کھیڑ کر مہاورھیالیہ کے وسیع و عریض ہال میں 29 اکتوبر کوریاستی سطح پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر نؤ کرانتی شکشک و گریجویٹ سنگھٹنا مہاراشٹر کی جانب سےعظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایوارڈ فنکشن میں ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول ہیور کھیڑ کے معاون معلم ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کو ریاستی سطح کا سال 2023 کا ریاستی تعلیمی کرانتی یودھا ایوارڈامراوتی گریجویٹ حلقہ کے شکشك آمدار کرن راؤ سرنا یک کے ہاتھوں تفویض کیا گیا ۔ایوارڈ فنکشن میں مہاراشٹرنو کرانتی شکشک سنگھٹنا کے بانی امیش مہسائےسر ،ریاستی صدر پدما وتی ٹکرمیڈم ،پروفیسر سنجے تو پے ،محمد اسحاق ،اجے پا ٹل ، راجیش کھمکر سر،شیام پاٹھک اور اُردو ویبھاگ کے ذمہ دار محمد وسیم الد ین کی خصوصی شرکت رہی ۔اس ایوارڈ فنکشن میں مہاراشٹرا کے مختلف ضلعوں سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر تقریباً 60 شخصیا ت کو
کرانتی یودھا ایوارڈ سے نوازا گیا۔بتادیں کے ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی محنتی، فعال مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ اُردو اخبارات میں لکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور تعلیمی تنظیموں سے منسلک ہیں موصوف شیخ طریقت رہبر شریعت عالم دین قاری عبدالکریم نعمانی نقشبندی مجدّدی دامت برکاتہم کے فرزند ہے اور حضرت والا قطبِ عالم محبوب العلماء والصلحاء حضرت اقدس مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی مجددی مدظلہ کے خلفاء میں سے ہے ۔امیش مہسائے سر کے اظہار تشکر پر یہ ایوارڈ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اِس عظیم الشان تقریب میں کئی اساتذہ سے منسلک انجمنوں کے عہدیداران نمایاں طور پر موجود تھے۔ ذاکر نعمانی نے اپنے والدین اور فیملی کو ایوارڈ کا ثمرہ دیا ۔ایوارڈ ملنے پر اسٹاف ،دوست و احباب،رشتےداروں کی جانب سے مبارک باد پیش کی جارہی ہیں۔ پروگرام میں کثیر تعداد اساتذہ اکرام مو جود تھے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!