شولاپور: ڈاکٹر سریا پروین جاگیردارکوقومی سطح کا گولڈن اسٹارایکسیلنس ایوارڈ
شولاپور: (بذریعہ ای میل) : شہر شولاپور کے ام المدارس ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے نائب صدر مدرسہ ڈاکٹر سریا پروین سید جیلانی پاشا جاگیردار آپا کو ممبئی کے اینویش مان بیندو پرکاشن و امر دیپ بال وکاس فاؤنڈیشن کی جانب سے قومی سطح کا گولڈن اسٹار ایکسیلنس ایوارڈ برائے تعلیم سے نوازا گیا۔ اس موقع پرمحترم ایس این پٹھان (سابق وائس چانسلر آف راشٹرسنت توکڈو جی مہاراج یونیورسٹی ناگپور ، لیفٹیننٹ شالینی اگروال، مسٹر دتا کولی (موسیقار)، عزت مآب یاسمین مولکر (جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر)، مسٹر اشفاق منصوری (انٹرپرینیور ممبئی) ہون گیتا مچالا ، ڈاکٹر امجد خان پٹھان (ریسرچ سائنٹسٹ آنکولوجی) ،این ڈی خان، سلمیٰ خان،پروفیسر ڈاکٹر سنجے چوڈیا(چیئرمین سوریا دتا ایجوکیشن فاؤنڈیشن)موجود تھے۔ مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون الرشید باغبان سر و جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ، عزیز واقارب، ساتھ ہی ساتھ آپ کے شاگردوں نے آپ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔