ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، اسٹارایجوکیشن اور محکمہء تعلیم کے مثالی پرنسيپل اس باوقارایوارڈ سے سرفراز
شولاپور: (اقبال باغبان) : 5 دسمبر ، 2023 کو بی کے سی گراؤنڈ ممبئی میں اسٹار ایوارڈ اور محکمہء تعلیم مہارشٹر کے ایک شاندار مشترکہ پروگرام میں ایم۔ اے ۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج شولاپور کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان سر کو ، شعبہء تعلیم اور بہترین انتظامیہ کی گرانقدر خدمات کے مدّ نظر ، آپ کو “اسٹار ایوارڈ 2023″ بعنوان ” ریاستی مثالی پر پرنسیپل ايوارڈ” کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اسکے فوراً بعد ممبئی کے مشہور و معروف ڈراما نگار ، ہدایت کار اور اداکار عدنان سرکھوت سر اور “ناٹک والاز ممبئی” کے رفقاء کی جانب سے ایک عشائیہ کی ضیافت کے بعد ہارون رشید باغبان سر اور راجہ باغبان سر کی گلپوشی کی گئی۔
ہارون رشید احمد صاحب باغبان سر کو اس باوقار ایوارڈ کے تفویض کیے جانے پر ایم۔ اے ۔ پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولآپور کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، نکہت نلّامندو ، ذاکر شاہ پورے ، وسیم نلّامندو، الطاف صدیقی ، ریاض سید ، اشتیاق تارانايیک ، ادریس پيرمپلی ، فرزانہ نداف اور غیر تدریسی اسٹاف کے محسن ماشال ، محمود خطیب اور اسکول اور جونیئر کالیج کے جملہ اسٹاف ممبران نے ایک تہنیتی جلسے کا انعقاد کیا اور موصوف کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر ساجد شیخ ، عبد الکریم پٹیل ، امتیاز وڈو ، محمد علی شیخ ، محمد صادق باغبان ، سمیع مومن سر ، اسحاق باٹگھر، مزمل شیخ، نثار باغبان ، ذوالکفل باغبان، ثمامہ محمد ، نیز “اقراء اکیڈمی ، بی کیو کے اسکول ” اور اقراء انجمن” کے تمام عہدیداران اور جملہ رفقاء نے مبارکباد پیش کی ۔