ڈراموں کے ذریعے معاشرے میں روشن خیالی اور بیداری مقصود ہو……ظفر محی الدین ؛ سولاپور میں ریاستی سطح کا پہلا اردو ڈرامہ مقابلوں کا شاندار افتتاح
سولاپور: (محمد مسلم کبیر) :ڈرامے معاشرے میں روشن خیالی اور بیداری لانے کا ایک عظیم ذریعہ ہوتے ہیں اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ذرائع کو شعوری طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک بیدار سماج کو صحیح سمت لایا جائے تو یقیناً ایک بیدار نسل ہمارے سامنے ہوگی یہ بات بنگلور کے سینئر ڈرامہ نویس ظفر محی الدین نے اپنی افتتاحی رہنمائی کرتے ہوئے کہی۔
آل انڈیا اردو ادبی کانفرنس کمیٹی کی جانب سے،13 نومبر 2023 کو ہتاتما سمرتی مندر میں دو روزہ ریاستی سطح کے بچوں کا ڈرامہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح سینئر ڈرامہ نگار ظفرمحی الدین،شفیق عابدی (بنگلور) کے ہاتھوں اور مہمان خصوصی ڈائریکٹر محمد سلیم شیخ،ڈاکٹر اسلم شیخ(اورنگ آباد)مجیب خان،ادارہ کے صدر عمر خان بیریا،سیکرٹری اخلاق شیخ، وقار شیخ، کوآرڈینیٹر سید اقبال اورشفیع کیپٹن، ایوب نالہ مندو، رفیق خان، کی موجودگی میں شمع روشن کرکے افتتاح عمل میں آیا۔
سینئر ڈرامہ نویس ظفر محی الدین نے مزید کہا کہ یہ بات قابل تعریف و خوش آئند ہے کہ سولاپور کی آل انڈیا اردو ساہتیہ پریشد، ڈرا موں کو ترجیح اور ترغیب دے کر اردو ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اور کہا کہ مراٹھی ادیب و ڈراما نویس ڈاکٹر شری رام لاگو کے ’’نٹ سمراٹ‘‘ جیسے سبق آموز ڈرامے اردو میں ہونے چاہئیں، کیونکہ مراٹھی ڈرامہ اردو سے زیادہ ترقی یافتہ ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ مراٹھی ڈراموں کو اردو میں ڈھالا جائے اور مترجم ڈرامے پیش کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بیشتر اداکار ڈرامے کے سفر سے گزر کر ہی بڑے فنکار بڑے اداکار بن چکے ہیں اس لیے اس شعبے میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
افتتاحی اجلاس کا آغاز ناصر الندکر نے تلاوت قرآن سے کیا اور نائب صدر وقار شیخ کا افتتاحیہ پیش کیا۔ تنظیم کے صدر ایڈوکیٹ یو این بیریا، کنوینر سید اقبال نے مہمانوں کا گلدستے شال پوشی سے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر ریاض ولسنگکر نے نظامت کی اور شفیع کیپٹن نے اظہار تشکر ادا کیا۔
افتتاحی اجلاس کے فوراً بعد سوشل اردو اسکول – منو میری گڑیا، پانگل اسکول – کٹه پٹلی، نورالہدی اسکول – آؤٹ آف کوریج ایریا، پروگریسو اسکول – قبریں کھودنا، سر سید اسکول – مثالی دوستی، شمع اردو اسکول – دادی اماں مان جاؤ، خواجہ بندہ نواز اسکول – چمکتے ستارے، سوشل بیڑی گھرکول اسکول – کوٹ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اسکول – عیدگاہ، پی ایم سی اردو اسکول پونے – اُجالے کے داغ اس طرح 10 ڈرامے پیش کیے گئے۔
مجیب خاخان،ایم سلیم(ممبئی)،اسلم شیخ(اورنگ آباد) نے بحیثیت حکم فرائض انجام دیے۔
ان دو روزہ مقابلوں کی کامیابی کے لیے ہارون بندوق والا ،مہ جبین ملا،رفیق خان،عرفان کاریگر،یعقوب منگلگیری، ایوب نلا مندو،پروفیسر ریاض ولسنگکر،کنیز فاطمہ کانچ والا،جاوید استاد اور دیگر کمیٹی کے سربراہان کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔