مہاراشٹر

کھامگاؤں : لاکھنواڑہ اُدے نگر(اُندری) روڈ پر ایس ٹی بس اور مال لے جارہے ٹیمپومیں تصادم ؛ ڈرائیور شدید زخمی، طلباء کو بھی آئی چوٹیں

کھامگاؤں: (کاوش جمیل نیوز) : آج 5 دسمبر کو بلڈانہ ضلع و کھامگاؤں تعلقہ کے لاکھنواڑہ اور اُدے نگر(اُندری) کے درمیان پمپری کورڈے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ایس ٹی بس اورمال لے جارہے ٹیمپو کے درمیان ہونے والے تصادم میں دونوں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگئے اور بس میں سوار اسکولی طلباء سمیت کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کھامگاؤں ڈیپو کی بس لاکھنواڑہ سے ادے نگر جارہی تھی۔ اس وقت بس میں کل 47 مسافر سوار تھے۔ 20 پاس ہولڈر سکول کے طلباء تھے۔ پمپری کورڈے گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک مال لے جارہے ٹیمپو اور ایک ایس ٹی بس کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے بعد بس سڑک سے نیچے جاگری۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایس ٹی بس کے ڈرائیور کو زیادہ چوٹیں آئیں اور کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بس ڈرائیور کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
STAR PHARMA KHAMGAON 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!