مہاراشٹر

کیلنڈر کو اب ادبی رسالے کی حیثیت حاصل ہو رہی ہے ؛ “قاصد” کیلنڈر کی رسم اجرا میں ڈاکٹر تمبولی کا خطاب

سولاپور: (محمد مسلم کبیر) :آج کل کیلنڈر کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، اکثر اخبارات اور جرائد ان کیلنڈروں کو شائع کر رہے ہیں۔جدید دور میں پرکشش و جدید انداز میں شائع ہونے والے کثیر لسانی کیلنڈرز نے ہر کسی کے ذہن میں جگہ بنا لی ہے، کیونکہ کیلنڈر اب صرف تاریخیں دیکھنے تک محدود نہیں رہے ہیں بلکہ مذہبی، تہذیبی، طبّی، خانہ داری اور دیگر معلوماتی اور ادبیات سے تعلق رکھنے والے مضامین کیلنڈروں میں شائع ہوتی ہیں، اس لیے کیلنڈر نے سالانہ ادبی رسالے کا درجہ حاصل کیا ہے۔
اس بات کا اظہار پرنسپل ای جا تمبولی نے سولا پور سے شائع ہونے والے ’قاصد‘‘ کیلنڈر 2024 کی رسم اجرائی کے دوران کیا۔اس موقع پر اردو کے سینئر ادیب و صحافی چاند اکبر گلبرگہ، لاتور ضلع اُردو میڈیا کے محمد مسلم کبیر لاتور، نور ٹرسٹ کے نذیر منشی، ضلع مراٹھی پٹرکار سنگھ کے سیکریٹری پروفیسر پی پی کلکرنی، اردو وکاس فاؤنڈیشن کے سلطان اختر، شمع اُردو اسکول کے عبدالقدوس نلا مندو، ڈاکٹر شفیع چوبدار، خادمان اردو فورم کے وقار شیخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہفت روزہ قاصد کے مدیر اعلیٰ ایّوب نلا مندو نے مہمانانِ خصوصی کا تعارف کراتے ہوئے استقبال کیا۔ابوبکر نلامندو نے تمام مہمانانِ خصوصی گلدستہ،شال اور کتابیں سے کر تہنیت پیش کی،جلسے کی کاروائی مظہر اللوڈی نے چلائی ،اس موقع پر وقار شیخ،منان شیخ، انور کمشنر، جعفر بانگی، رفیق خان،آرزو راجستھانی موجود تھے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!