کیندر پرمُکھ شاہد اقبال خان کو کیا گیا “فعال معلم” اعزاز سے سرفراز
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد پراتھمک وبھاگ کی ضلعی شاخ اکولہ کی جانب سے 10 ستمبر 2023 کو مہان کیندر کے کیندر پرمکھ ڈاکٹر شاہد اقبال خان کو سال رواں کے لیے عمدہ کارکردگی کے عوض آمدار وسنت راؤ جی کھوٹرے کی صدارت میں، سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے ہاتھوں، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے عہدیداران و ذمہ داران کی موجودگی میں “فعال معلم” کے اعزاز سے نوازا گیا. ڈاکٹر شاہد اقبال گزشتہ کئی سالوں سے طلبہ کے لیے نت نئے تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیتے آ رہے ہیں. بتا دیں کہ یہ اعزاز ضلع کے KG سے PG تک تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے ہونہار، باکمال اور با صلاحیت اساتذہ کو تفویض کیا جاتاہے ۔اس موقع پر ضلع بھر سے اساتذہ نے شرکت کی اکولہ ضلع کے سات ہی تعلقوں سے تین تین اساتذہ یعنی کُل 21 اساتذہ کو اس اعزاز سے نوازا گیا ڈاکٹر شاہد اقبال کو اکولہ ضلع کے بیشتر اساتذہ نے مبارکباد پیش کی جن میں اکولہ کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رتن سنگھ پوار، شفیق راہی، انیس الدین قطب الدین، قاضی رضوان، صدام حسین چودھری، محمد عتیق، نوید اقبال، ساجد انصاری، محمد اشفاق، زبیر دُرّانی، غلام فاروق، رضوان انصاری، نوید انجم، عبیداللہ، شبّیر احمد، عبدالرشید، روح اللہ خان ،اسجل خان، زاہد الرحمن، مجیب بیگ، راجو قریشی،ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی اور پرکاش راٹھوڑ کے علاوہ نام دیو دیوکتے کے نام سر فہرست ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد اِقبال کو اس سے قبل بھی کئ تنظیموں اور ضلع پریشد کی جانب سے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے موصوف کو فعال معلم ایوارڈ ملنے پر تعلیمی میدان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے ۔۔