مہاراشٹر

ناندیڑ: جناب الطاف حسین سرکی تدریسی خدمات کا اعتراف ؛ فروغ اردو سوسائٹی کی جانب سے ریاستی مثالی معلم ایوارڈ

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) :علامہ اقبال اردو ہائی اسکول، ناندیڑ کے معروف معلم و شہر ناندیڑ کی زمین سے جڑی فعال شخصیت جناب الطاف حسین سر کو فروغ اردو سوسائٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ بہاؤالدین ریاستی مثالی معلم ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا، فروغ اردو سوسائٹی نے آپ کی تعلیمی، تدریسی، اور سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس اہم اعزاز کا اعلان کیا، اس ایوارڈ کے انتخاب سے پہلے فروغ اردو سوسائٹی کی جانب سے اساتذۂ کرام کو کچھ ہوم ورک (Assignments) دیئے گئے تھے جس میں معلم کی تعلیمی، سماجی اور خصوصی طور پر تدریسی خدمات کے لئے طلبہ و صدر مدرس کی آراء کو شامل کیا گیا، آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے جناب الطاف حسین صاحب کی تعلیمی خدمات کو معروف یوٹیوب چینل روبرو اور مراٹھی اخبار ناندیڑ وارتا نے بھی شائع کیا تھا، اس سے قبل آپ کو تعلیمی سماجی اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا جس میں آپ نے کچھ اعزازات کو لینے سے معذرت بھی چاہی، اس موقع پر آپ کے قریبی دوست اور ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سر کی تعلیمی تدریسی اور سماجی خدمات نہ صرف یہ ایوارڈ بلکہ ایسے کئی ایوارڈز بھی آپ کی سعی و جہد کے اعتراف میں کم ہے، اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی آپ کے دوست احباب اور رشتہ داروں میں خوشی کی لہر و مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!