ہفت روزہ کاوش جمیل کے مالک و مدیر جمیل احمدشیخ نےلشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ کا کیا اچانک دورہ ؛ بہترین نظم و ضبط و انتظامات کی خوب سراہنا کی
بلڈھانہ: آج بتاریخ ٢٠ نومبر ہفت روزہ کاوش جمیل (اورنگ آباد ‘اکولہ’بلڈھانہ ایڈیشن )کے مالک و مدیر جناب جمیل احمدشیخ نےلشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ کا اچانک دورہ کیا موصوف نے اسکول کے ہر کلاس روم کا بہ نظر غائر مشاہدہ کیا لایبریری’ساینس’لیبارٹری’شعبہ اردو ‘کمپیوٹر لیب’پانی کا فلٹر پلانٹ’طلباوطالبات کےلیے طہارت خانوں نیز بیتی الخلاءکےعلاحدہ علاحدہ انتظامات کی خوب سراہنا کی.
معروف صحافی جمیل احمدشیخ نے بطور خاص اس بات کی تعریف کی کہ ہر کلاس روم کو مضامین کے لحاظ سے سجایا سنوارہ گیا ہیے انھوں نے کہاکہ مہاراشٹر کی کسی بھی اردو اسکول میں یہ تجربہ نہیں ملتا جوکہ منفرد اور قابل تقلید ہیے موصوف نےادارہ کے نظم وضبط قابل تحسین قرار دےکر ادارہ کی علم نافع’عمل صالح اور اخلاق حسنہ پر مبنی تعلیمات کو وقت کی اہم ضرورت بتایا اس موقع پر پرنسپل محمد ذاکر حسین ‘سی ای او محمد ذیشان اور ادارہ کے بانی وصدر غنی غازی نے جمیل احمدشیخ کا پرتپاک استقبال کیا.
غنی غازی کو برار مسلم ایجوکیشنل کانفرنس وعثمانیہ مسجد ٹرسٹ امراوتی کا جواننٹ سکریٹری بلا مقابلہ منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گلد ستہ پیش کیا جمیل احمدشیخ کے ہمراہ افروز خان اؤر شیخ ریاض شیخ یوسف(بھیونڈی )بھی موجود تھے