مہاراشٹر

ہمیں آپسی اختلافات کو چھوڑ کرملک میں اسلامی شناخت کے ساتھ کیسے زندہ رہنا ہے اس پرحکمت عملی تیار کرنی ہوگی….عبدالقوی فلاحی ؛ جماعت اسلامی ہند چکھلی کے زیر اہتمام رسول اکرم ﷺ پیغمبرانقلاب عنوان کے تحت خطاب عام

چکھلی ضلع بلڈانہ: (رپورٹ ۔ ذوالقرنین احمد) :جماعت اسلامی ہند چکھلی کے زیر اہتمام “رسول اکرم پیغمبر انقلاب” عنوان کے تحت خطاب عام کا انعقاد کیا گیا اس خطاب کی غرض و غایت کو ڈاکٹر اعجاز سر نے پیش کی انہوں نے مائیکل ہارٹ کی لکھی گئی کتاب جس میں دنیا بھر کے سو عظیم شخصیات کا ذکر کیا گیا ہے جس میں اس نے نبی کریم ﷺ کو اول شخصیت کہ طور پر رکھا کیونکہ نبی کریم ﷺ تمام محاذوں پر کامیاب ترین شخصیت کے مالک ہے۔ انہوں نے کہاں کہ نبی ﷺ کے ولادت کے موقع پر غیر شرعی اعمال کا بایکاٹ کرنا چاہیے اور نبی کریم ﷺ سے حقیقی محبت کرنے اور سیرت النبی کو اپنے آپ پر اور اپنے گھر پر نافذ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر آپ گہرہائی سے نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں گے تو آپ نبی ﷺ سے حقیقی عشق میں گرفتار ہوجائے گے۔
جس میں مقرر خصوصی جناب عبدالقوی فلاحی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی ﷺ نے ہمارے درمیان دو چیزیں چھوڑی ہے ایک قرآن اور دوسری حدیث نبوی اس کو مضبوطی سے تھامے رہوگے تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔ دنیا میں جتنے مسائل ،پریشانیاں ، انسانوں کے درمیان جو فرق ہے ذات پات کے نام پر بھید بھاؤ، اور مختلف خداؤں کی پرستش جیسی تمام خرابیوں کو ختم کرنے کیلئے نبی کریم ﷺ نے کلمہ حق کی دعوت کو پیش کیا جس سے انقلاب برپا ہوا، آج اسی نہج پر دعوت کا کام کرنا ہوگا ملک میں پھیلی نفرت کو مٹانے کیلئے کلمہ کی دعوت تمام انسانوں کو پیش کرنا ہوگا جو اس کلمہ سے محروم ہیں علمائے کرام ائمہ کرام کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب اپنے اختلافی مسائل کو چھوڑ کر ہم ہماری نسلیں ملک میں اسلامی شناخت اور ایمان کے ساتھ کیسے زندہ رہے سکتے ہیں اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے سامنے لایحہء عمل تیار کرکے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ خطاب عام کا انعقاد مسجد عمر فاروق میں بعد نماز عشاء کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مجیب خان نے نظامت کے فرائض بخوبی سرانجام دی۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!