مہاراشٹر

ہندو شکتی دل کے سربراہ کی خواجہ معین الدین اجمیری کی شان میں گستاخی قابل مذمت : مولاناالیاس خان فلاحی

ممبئی : جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حلقہ مولانا الیاس خان فلاحی نے ہندو شکتی دل کے سربراہ سمرن گپتا کی خواجہ معین اجمیری ؒ کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ہے اور مہاراشٹر پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت کارروائی کی نیز حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا رخ واضح کرے ۔
مولانا فلاحی نے کہا مسلمانوں کی قابل احترام شخصیات کیخلاف توہین آمیز تقاریر اور ریمارک ملک میں روز کا معمول بن چکا ہے ۔ موجودہ حکومت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی ایسی آبیاری کی گئی ہے کہ آئے دن نفرت انگیز بیانات اور ہماری مقدس شخصیات کے خلاف توہین آمیز کلمات عام بات ہوگئی ہے ۔ انہوں الزام عائد کیا کہ اس میں اضافہ صرف اس لئے ہورہا ہے کیوں کہ ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی یا برائے نام ہوتی ہے ۔ کچھ روز قبل اجمیر میں ہندو شکتی دل کے نام سے ایک دہشت گرد تنظیم کے سربراہ سمرن گپتا نے گستاخیوں کی ساری حدیں توڑتے ہوئے معین الدین اجمیری ؒ کی شان میں گستاخی کی اور اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے درگاہ اجمیر اور اس کی مساجد کے سروے کا مطالبہ کیا ۔ ہم ایسے شرمناک اور نفرت انگیز نیز گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پولس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے شر انگیزوں کیخلاف سخت کارروائی کرے ۔
خبر کے مطابق پونے اے پی سی آر کے مقامی ذمہ دار انور باغبان ، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے رکن رابطہ عامہ شعیب عاصم اور دیگر لوگوں نے اس شر انگیز بیان کیخلاف پونے پولس کو شکایت کی ہے لیکن پولس ایف آئی آر درج کرنے میں آنا کانی کررہی ہے ۔ جسٹس ابھے تھپسے نے کہا کہ پونے پولس کا ایف آئی آر درج نہیں کرنا سپریم کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے ۔ اس لئے ہم حکومت مہاراشٹر اور پولس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف اائی آر درج کرکے ایک مثال قائم کرے کہ ریاست میں نفرت انگیز تقریر کرنے والوں یا بیان دینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
jamsham hair oil all distributors

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!