ہیورکھیڑ کی ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول میں عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ؛ نعت پاک ، تقاریر اور مکالمے میں 40 طلباء نے لیا حصہ
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کےتلہارا تعلقہ میں واقع ہیور کھیڑ شہر کی ضلع پریشد مہا تما گاندھی ہائی اسکول میں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مدرسہ ہذا کے صدر مدرس سیّد قمر علی سر نےفرمائی ۔جب کہ مدرسہ ہٰذا کے اُردو میڈیم انچارج عبدالعظیم ،ظفر احمد ،عتیق الرحمٰن اور ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کی خصوصی شرکت رہی۔غرض و غایت نبیلہ فرحین میڈم نے بیان کی عائزہ عائش کی تلاوت کلام پاک سے اس نورانی محفل کا آغاذ ہوا بعد ازاں نعت پاک اور تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا جس میں آٹھویں جماعت سے دسویں جماعت کے طلباء نے حصّہ لیا۔نازیہ مہک ،فاطمہ مہک ،ثنا فاطمہ ،جویریہ صدف ،اسنا فردوس، شفا انجم، شافیہ، محمد فیض،الفیہ فردوس، الفیہ پروین ایمن خاتون شافیہ انم، مہک مجیب، صبیحہ انجم ،اقصی مہوش، نازیہ مہک، ہاجرہ شفا،جویریہ جبین،صیامُ النسا ،مہک فردوس، نبیل، شفا انجم، عظمی پروین ،ذکر یا مہک، عمارہ صدف ،مسیرا ناز، اشمیرا فردوس ،یاسمین پروین ،بریرہ زمن، مسیرہ عرش، عائشہ صدیقہ اور مہک سحر ان عاشقانِ رسول (صل اللہ علیہ وسلم) نے عشقِ احمد سے سرشار ہو کر نذرانہء عقیدت (نعت) پیش کیے نیز اپنی ننھی ننھی زبانوں سے خود اعتمادی، منفرد انداز اور لب و لہجے کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر ذاکر نعمانی نے بھی اس نورانی محفل میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا ۔نظامت کے فرائض دہم جماعت کی طالبہ ندا انجم نے بحسن و خوبی انجام دی اور کوثر نسرین میڈم کے اظہار تشکر پر یہ نورانی جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ اسٹاف نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کی۔