مہاراشٹر
ہیومن چائلڈ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی جالنہ کی جانب سے صدر مدرس عطا محمد بخشی کا استقبال
جالنہ۔ 11 نومبر: (ذوالقرنین احمد) : ہرسال 11 نومبر کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم ولادت کے مناسبت سے قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے اسی نسبت سے ہیومن چائلڈ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی جالنہ نے آج قومی یوم تعلیم کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول نیر کے صدر مدرس عطا محمد بخشی صاحب کا اعزاری سند کے ساتھ گلپںوشی کی گئی، عطاء بخشی صاحب کا استقبال مہمان خصوصی آمدار کیلاس شیٹھ گورنٹیال نے اپنے ہاتھوں سے کیا اس پروگرام کی صدارت راشٹر وادی کانگریس کے لیڈر خان اقبال پاشا نے کی پروگرام کی کوآرڈینیشن اور منصوبہ بندی شیخ رفیق شیخ رشید نے کی اس مواقع پر اساتذہ اور سیاسی رہنما موجود تھے۔