مہاراشٹر

یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر کامیاب عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

ناندیڑ : ( شیخ عمران ) : یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر کامیاب عطیہ خون کیمپ کا انعقاد یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ پچھلے کئی سالوں سے ناندیڑ میں نوجوانوں کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دیں رہی ہے اسی کی ایک اہم کڑی ہے آج کا یہ عطیہ خون کیمپ بھی ہے یوتھ ونگ ناندیڑ نے آج عائشہ فنکشن ہال دیگلور ناکہ کے سامنے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا جو صبح ۱۰ بجے سے شام 5 بجے تک جارہی رہا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا انسانوں میں سب سے بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کے کام آئے قرآن میں خود کہاگیا کہ جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا کہ ساری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں یوتھ ونگ ناندیڑ کے صدر اشتیاق احمد خان فیضان خان ، شیخ ظفر نے اہم رول ادا کیا.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!