مہاراشٹر

یوم جمہوریہ کے موقع پرضلع پریشد اردواسکول، بیل کھیڑ میں عظیم الشان ثقافتی جلسہ

اکولہ: ( ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ہر سال کے مطابق ضلع پریشد اردو مدرسہ وسطانیہ بیل کھیڑ میں امسال بھی 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک عظیم الشان ثقافتی جلسے کا انعقاد کیا گیا. جماعت اول تا ہشتم کے تقریباً 150 طلبا و طالبات نے 25 سے زائد مختلف النوع پروگرام پیش کیے. ان پروگراموں میں چار زبانوں میں تلاوت ، حمد، نعت ، استقبالیہ گیت ، حب الوطنی گیت، ترانے، ڈرامے، قوالی، اور کئی سبق آموز ایکشن سانگ شامل تھے. طلبا نے اسٹیج ڈئرنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنا اپنا کردار ادا کیا . اہل بستی کے سات سو سے زائد مرد و خواتین نے اسکول پہنچ کر اس جلسے کا لطف اٹھایا. اور طلبا کو ہزاروں روپے انعام و اکرام سے نوازا. واضح رہے کہ گزشتہ برس سرپرست حضرات کی جانب سے طلبا کو 28000 روپے جیسے خطیر رقم بطور انعام آئی تھی. جلسے کی صدارت اسکول انتظامیہ کے صدر محترم جناب عبداللئیق صاحب نے فرمائی.اس پر مسرت موقع پر مہمانان خصوصی کے طور پر جناب دنیش دوتنڈے صاحب ( B.E.O TELHARA) جناب ویجو ٹوہرے صاحب ( سنچالک ، شکشک پت سنستھا ، اکوٹ ) جناب محمد وحید صاحب ( صدر مدرس، قمر الدین ہائی اسکول، تلہارا ) محمد سلیم صاحب، محمد ساجد قریشی صاحب , امداد خان، محمد آصف ، شیخ نواب قریشی ، انتظامیہ کمیٹی کے تمام اراکین اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں.شام سات بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک چلنے والے اس جلسے کی نظامت کے فرائض عرفان ظفر قریشی سر نے انجام دیے. جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مدرسہ ء ھذا کے تمام اساتذہ محمد یاسین سر ، محمد شکیل سر ، اظہار احمد سر ، اسلم خان سر ، ساجد انصاری سر ، شفیع الدین سر ، ضیا احمد سر ، شیخ علیم سر اور عرفان ظفر قریشی سر نے انتھک محنت کی.اسلم خان سر کے اظہار تشکر پر جلسے کا اختتام ہوا.
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!