تعلیم و روزگار

رمضان عید سے قبل اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ ؛ ضلع شاخ اکولہ کی اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے سی ای او سے ملاقات ؛ ضلع پریشد کی سی ای او میڈم کو قرآن کریم کامراٹھی ترجمہ بطور ہدیہ پیش

اکو لہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ایجوکیشن آفیسر پرائمری اور چیف اکاؤنٹس آفیسر کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا اکولہ کی جانب سے محضر نامہ پیش کیا گیا جس میں رمضان عید سے قبل اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔چونکہ رمضان عید مسلمان بھائیوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، اس لیے مارچ مہینے کی تنخواہ کی ادائیگی 5 اپریل سے پہلے کی جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا اکولہ کے ضلعی عہدیداروں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ایجوکیشن آفیسر پرائمری اور چیف اکاؤنٹنٹ فائنانس آفیسر سے ملاقات کی اور تجویز پیش کی مارچ کی تنخواہ 5 اپریل سے پہلے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ نیز اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اقبال خان نے سی. ای. او. میڈم کو قرآن شریف کا مراٹھی ترجمہ دیویا قرآن بطورِ ہدیہ پیش کیا.. حالیہ ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد اقبال خان سرفراز خان، علاقائی نائب صدر انیس الدین قطب الدین، ضلعی سیکرٹری یاسر عرفات، خازن روح اللہ خان، نائب صدر زبیر درانی اور ساجد انصاری، محمد اشفاق، عبدالخالق، شیخ حسن، مجیب بیگ محمد بیگ، قمر النساء باجی، شبیر احمد خان، سخا اللہ خان، محمد فاروق، عبدالرشید وغیرہ اس وقت موجود تھے۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!