مہاراشٹر

نجم السحر خان کی کتاب ” Quick Learner (Science-2) کا رسمِ اجراء ؛ مہاراشٹر بورڈ جماعت دہم کے سائنس نصاب کے عین مُطابق کی گئی ڈیزائن

اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :آکوله کے معروف تعلیمی ادارہ صفہ انگلش اسکول میں سائنس مضمون کے ماہر استاد نجم السحر خان سر کی کتاب “Quick Learner -Science 2 ” کا با وقار اجراء بتاریخ 4 اپریل کو صفہ انگلش اسکول کے صدر جناب محمد فاضل صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آیا.صدارت محمد فاضل صاحب (صدر’ صفہ انگلش اسکول) نے فرمائی جب کہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محمد صابر سر( پرنسپل’ صفہ انگلش اسکول) ‘ سفیان فلاحی ‘ محترم مولوی عزیز الدین جعفر سر (ڈائریکٹر میریٹ کوچنگ کلاسس) سمیع سر رہے اجرائ تقریب کا آغاز محترم عرفان الرحمن قاسمی کی تلاوت قرآن سے ہوا اور پروگرام کے ابتداء میں نجم السحر خان سر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا یہ کتاب مہاراشٹر بورڈ کی جماعت دہم کے سلیبس کے عین مُطابق ڈیزائن کی گئی ہے اور اس میں سائنس مضمون کے بورڈ امتحان میں پوچھے گئے تمام معروضی سوالات کا احاطہ کیا گیا ہے جو طلباء اور اساتذہ کے لئے بھی موثر ثابت ہوگی علاوہ ازیں تمام مہمان خصوصی نے تاثرات بیان کئے جِس سب سے پہلے پرنسپل صابر سر نے کتاب کے مصنف کو مبارک باد پیش کی اور اس کتاب کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اس کے بعد جعفر سر نے کہا بھی کتاب کی ضرورت اور اہمیت تفصیل سے بیان کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض عرفان قریشی سر نے بحُسنِ خوبی انجام دئیے۔ اختتام پر مولوی عزیز الدین نے تمام مہمانان کا شُکریہ ادا کیا
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL ADD

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!