نکہت انجم ناظم الدین ریاستی سطح کے مہا گلوبل ایوارڈ سے سرفراز
جلگاؤں: ۲۱جنوری ۲۰۲۴ کو ضلع جلگاؤں کی تعلیمی اور سماجی سنستھائیں متالی فاؤنڈیشن اور دیوکائی پرتشٹھان کی جانب سے سے ریاستی سطح پر مہا گلوبل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف شعبہ جات میں عمدہ کارکردگی کرنے والے افراد کو گولڈ میڈل،ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ دے کر ان کا اعزاز کیا گیا۔تقریب کی صدارت محترمہ جے شری مہاجن (سابق مہا پور)نے کی۔اس کے علاوہ پروفیسر رفیق شیخ، پروفیسر آر ایس پاٹل،شکشن وستار ادھیکاری وجئے پوار، مراٹھی فلم اداکار سچن کماوت،مراٹھی گلوکار تائڑے، ڈرامہ نگار انیل مورے،آمدار راجو ماما بھوڑے اور پرکاش کشن راؤ نے پروگرام میں شرکت کی۔ضلع جلگاؤں سے نکہت انجم ناظم الدین کو صدر تقریب جے شری مہاجن کے ہاتھوں اس اعزاز سے نوازا گیا۔نکہت انجم ضلع پریشد اردو بوائز اسکول بودوڈ پر گریجویٹ ٹیچر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے تدریسی سفر کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔اپنی اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ اردو ادب سے بھی خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔آئے دن ان کے مضامین ملک کے مؤقر اخبارات اور رسائل میں شائع ہوتے ہیں۔ انہیں قومی،ریاستی اور ضلعی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔اس اعزاز کے تفویض کیے جانے پر تعلیمی حلقے میں سبھی نے انھیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔