مہاراشٹر

17 نمبر والے طلباء کے لئے خوشخبری ; مہاراشٹر کے کسی بھی ہائی اسکول سے دسویں(SSC) اور جونیئر کالج سے بارہویں[HSC] کر سکتے ہیں ; 17نمبر فارم کی تاریخوں کا اعلان

اکولہ : (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹر بورڈ آف سیکنڈری اور ہاٸر سیکنڈری بورڈ پونہ کی جانب سے 8 اگست کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امسال سے مہاراشٹر بورڈ آف سیکنڈری اور ہاٸر سیکنڈری بورڈ نے 17 نمبر فارم والے طلباء کے لئے خصوصی رعایت دی کہ وہ حکومت سے منظور شدہ کسی بھی ہائی اسکول سے دسویں اور جونیئر کالج سے بارویں کر سکتے ہیں اور بورڈ کی جانب سے فروری /مارچ 2024 میں منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں17 نمبر فارم بھرنے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے دسویں جماعت کے فارم 14اگست سے 11ستمبر تک اور بارویں جماعت کے 10 اگست سے 11ستمبر تک آن لائن فارم طلباء بھر سکتے ہیں۔ دسویں کا امتحان دینے کے لٸے کم سے کم پانچویں جبکہ بارہویں کا امتحان دینے کے لٸے کم سے کم دسویں پاس ہونا ضروری ہے۔اسٹوڈنٹس کو فارم آن لائن بھرنا ہے اور اُسکی پرنٹ و دیگر کاغذات اسکول میں جمع کرانا ہے۔فارم بھرنے کے لئےضروری کاغذات میں پاسپورٹ سائز فوٹو،اسکول کاداخلہ،پچھلی جماعت کا رزلٹ،آدھار کارڈ،سٹوڈنٹس میل آئی ڈی،موباٸیل نمبر ضروری ہے۔
خواہشمند طلبہ جلد ہی اپنی قریبی اسکولوں سےرابطہ قاٸم کرسکتے ہیں۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!