مہاراشٹر

ہیپی ٹوہیلپ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے نکہت انجم کو ریاستی سطح کا مثالی معلمہ اعزاز تفویض

جلگاؤں: ہرسال کی طرح اس سال بھی ہیپی ٹو ہیلپ فاونڈیشن کی جانب سے اساتذہ کے لئے عید میلادالنبی کے موقع پر ریاستی سطح کے مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا اس مقابلے میں فاتحین میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اوراساتذہ کو نمایاں کارکردگی انجام دینے کے لئے مثالی اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کی صدرات شکشك آمدار وکرم کالے صاحب نے فرمائی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشہور وکیل ایڈوکیٹ خِضر پٹیل صاحب، مہانگر پالیکا کے کارپوریٹر سماجی کارکن فردوس فاطمہ رمضانی خان میڈم، کامریڈ شیخ بابو، آدرش شکشک سمیتی کے دلیپ ڈھاکنے اور شریریرام بوچرے, خوٹے سر دیگر مہمان موجود تھے۔بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سنٹر اورنگ آباد میں عظیم الشان تقریب میں ضلع پریشد اردو بوائز اسکول بودوڈ ضلع جلگاؤں کی گریجویٹ ٹیچر نکہت انجم ناظم الدین کو بدست شکشک آمدار وکرم کالے صاحب ریاستی سطح کی مثالی معلمہ کا اعزاز تفویض کیا گیا۔اپنی علم دوستی اور اردو زبان میں نمایاں کارکردگی کی وجہ سے ریاستی سطح کے اساتذہ میں پہلا اعزاز تفویض کرکے انکی عزت افزائی کی گئی۔ریاستی سطح پر عید میلادالنبی کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلہ کے تمام شرکاء کو پہلا انعام، دوسرا انعام اور تیسرا انعام یافتہ اساتذہ ایک کتاب ، ایک ٹرافی اور سپاس نامہ اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر دو ترغیبی انعامات بھی دیئے گئے۔اسکے بعد مثالی معلم ایوارڈ کی تقریب شروع ہوئی۔ ریاستی سطح پر ۶ اساتذہ اور ضلعی سطح پر ۱۰ اساتذہ کو مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا. ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو فاؤنڈیشن کی جانب سے شاندار ٹرافی، ایک سند اور ایک کتاب دیکر معزز مہمانان کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔نکہت انجم کو اس اعزاز کے ملنے پر دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!