مہاراشٹر

آر سی ماہم ڈی۔ایل۔ایڈ کالج میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور ماہتما جیوتی با پھولے جینتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

ماہم: آر سی ماہم ڈی۔ایل۔ایڈ کالج میں عظیم سماجی مصلح ماہتما جیوتی با پھولے اور ہندوستان کے آئین ساز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر امبیڈکر اور ماہتما پھولے کی تصویر پر گل پوشی سے ہوا،اس کے بعد سالِ اول کی طالبہ شیخ مریم نے ڈاکٹر امبیڈکر کی شخصیت سے متعلق خوبصورت نظم پیش کی۔جس کے بعد مقررین نے ان کی حیاتِ مبارکہ، تعلیمات اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے نہ صرف ہندوستان کے آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا بلکہ سماجی انصاف، مساوات اور تعلیم کے فروغ کے لیے بھی بے مثال خدمات انجام دیں۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی تعلیمات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو ہندوستان کے قانون کی اہمیت سے واقف کرایا اورتلقین کی کہ وہ تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے آگے بڑھیں۔کالج کے استاد پانڈورنگ کھرات سر نے ماہتما پھولے کی تعلیمی خدمات اور کارنامے مختصراً پیش کیے۔
اس موقع پر طلبہ نے تقاریر، نظمیں اور مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!