مہاراشٹر

کھام گاؤں میں مفت ٹی ای ٹی ورکشاپ ; رہنمائی کے لیے نامور ماہرین مدعو

کھام گاؤں (واثق نوید) : ریاست حکومت نے معلم کی تقرری کے لیے لازمی معلم اہلیتی امتحان (TET) لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے طلباء کی رہنمائی کرنے کے لیے علاقے کی فعال تعلیمی و سماجی ، تنظیم بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کھام گاؤں نے بلڈانہ ضلع اور ضلع کے اطراف کے لیے مفت میں ایک روزہ رہنمائی ورک ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔
کھام گاؤں میں بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی تعلیمی ورکشاپ لیے گے تھے۔ جس سے کئی طلباء فیضیاب ہوئے ہیں۔ امسال 12 ستمبر کو ضیا کالونی کھام گاؤں میں واقع ٹیپو سلطان فنکشن ہال میں صبح 10.30 بجے سے ورکشاپ رکھا گیا ہے۔ اس ورکشاپ میں ٹی ای ٹی کا تعارف، ٹی ای ٹی کا نصاب ، کامیابی کے حصول کی منصوبہ بندی، ہر مضمون کی عام فہم انداز میں تفہیم ، اور بطور خاص طلباء کے ذہنوں سے ٹی ای ٹی کا خوف دور کرنے کے لیے نامور ماہرین مدعو کیے گے ہیں۔ طلباء میں سے امتحان کا ڈر ختم کرنے ، امتحان کے تعلق سے اعتماد پیدا کرنے ، اور طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں متحرک کرنے کے لیے قومی سطح کے ماہر کونسلر ، موٹیویٹڑ, اینڈ سوفٹ اسکیل ٹرینر ، ڈاکٹر راغب احمد (جلگاؤں) ، ٹی ای ٹی اسپیشلسٹ انیس بیلدار (ممبئی) ، کو بطور خاص مدعو کیا گیا ۔ مختلف مضامین کی رہنمائی کے لیے جن تجربہ کار ماہرین کو بلایا گیا ان میں طلحہ بن ممتاز (اردو) ممبی ، ساجد رزاق (ریاضی) جلگاؤں، وسیم پٹیل (نفسیات) جالنہ ، اور رفیق پٹوے جلگاؤں ، شامل ہیں۔ بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر نعمان اللہ خان سکریٹری انجنیئر جنید اکرام خان نے طلباء سے درخواست کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہونچ کر اس ورکشاپ سے فائیدہ حاصل کریں۔ ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی ہے کہ موجودہ کوویڈ کو دیکھتے ہوئے۔ ماسک ، فاضلہ و حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے ورکشاپ میں پہونچے۔ مزید معلومات کے لیے ورکشاپ کے کنوینر واثق نوید 9422184564 ، وسیم احمد خان 7798364936 ، سے رابطہ قائم کریں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!