مہاراشٹر

بالاپور:مفت سینے کے ایکس رے کیمپ کو شاندار پذیرائی؛ تقریباً 110 مریضوں کا طبی معائنہ؛ بروقت تشخیص سے امراض کی شناخت کا اہم پیغام؛ انصاری کلینک میں حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے پہل

بالاپور : (ذاکر احمد) :عوام کو ان کے قریبی علاقے میں طبی معائنہ اور تشخیص کی سہولت فراہم کرنے اور امراض کی بروقت شناخت کے مقصد سے حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے منگل، 29 ستمبر کو بالاپور کے سیدپورہ میں واقع ڈاکٹر محمد فیاض حسین کے انصاری کلینک میں مفت سینے کے ایکس رے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہنے والے اس طبی کیمپ کو شہریوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔
کیمپ میں سانس کی تکلیف، سینے سے متعلق شکایات اور دیگر طبی مسائل میں مبتلا شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے سینے کے ایکس رے کروائے۔ اس دوران تقریباً 110 مریضوں کے سینے کے ایکس رے کیے گئے۔ مفت طبی جانچ کی سہولت فراہم کیے جانے سے ضرورت مند مریضوں کو مالی طور پر بھی راحت ملی۔keva kaipo urdu poster
کیمپ کے دوران بالاپور اپ ضلع اسپتال کے متعلقہ افسران، ٹیکنیشن اور ملازمین موجود رہے۔ محکمۂ صحت کی ٹیم نے ایکس رے جانچ کے عمل کو منظم انداز میں مکمل کرنے میں ضروری تعاون کیا۔
اس موقع پر صحت کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ صحت سے متعلق معمولی تکلیف کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ بعض اوقات معمولی نظر آنے والی شکایت آگے چل کر سنگین بیماری کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ اسی لیے کیمپ کے ذریعے شہریوں کو یہ اہم پیغام دیا گیا کہ ’’بیماری کے بڑھنے کا انتظار نہ کریں، بلکہ بروقت طبی معائنہ اور ضروری جانچ کروائیں۔‘‘
شہریوں میں صحت کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور ضرورت مند افراد کو بروقت طبی جانچ کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے منعقد کیے گئے اس مفت کیمپ کا مقامی شہریوں نے خیرمقدم کیا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح کے مفت طبی جانچ کیمپ منعقد کیے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سہولت سے استفادہ کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!