اکولہ،مہا نگر پالیکا اردو اسکول نمبر ۸ ، میں اسکالرشپ یافتہ طلبہ کی شاندار تہنیتی تقریب

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کے لکڑ گنج میں واقع مہا نگر پالیکا اردو اسکول نمبر ۸ میں اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ۸۳ ہونہار طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اکولہ،مہا نگر پالیکا کے ایجوکیشن آفیسر ہریش چندر اٹکر، محکمۂ تعلیم کے سینئر کلرک سنجو کھراٹے، انور حسین موجود تھے۔تقریب کی صدارت ہریش چندر اٹکر نے کی۔ تقریب میں معزز مہمانوں کے دستِ مبارک سے محمد نعیم فراز کی مرتّب کردہ پہلی جماعت کی مشقی کتاب کی رسمِ اجرا بھی انجام دی گئی۔ بعد ازاں اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت چہارم، پنجم اور ہفتم کے ۸۳ طلبہ و طالبات کا گل دستے اور میڈل سے اعزاز کیا گیا ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اپنے صدارتی خطاب میں ہریش چندر اٹکر نے طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کاوشوں کو بھی اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور ستائش کی۔تقریب کو کامیاب بنانے میں صدر مدرس حفیظ بیگ ، صدر مدرس مجیب الدین صاحب، ایم این پی اکولہ کے نوڈل آفیسر محمد نعیم فراز، رحیم سر، ثاقب سر، شاکر سر، مستان سر، ادریس انصاری، ستار سر، شہزاد سر سمیت اسکول کے تمام اساتذۂ کرام اور تمام معلمات نے تعاون کیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں والدین موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر ثاقب سر نے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ، والدین اور شرکاءِ محفل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔




