مہاراشٹر

جلگاؤں: پویترا پورٹل پراساتذہ کی بھرتی میں اردو میڈیم کی خالی اسامیوں کو اپ لوڈ کرنے کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ (11138) کے وفد نے کیا مطالبہ

جلگاؤں: پویترا پورٹل کے ذریعہ جاری اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں اردو میڈیم کی خالی جگہوں پر امیدواروں کو پورٹل پر شامل نہ کرنے اور ان کے اور بچوں کے حقوق کی تلفی جیسے اہم مسائل پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ (11138) کے وفد نے، تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں، پا چورا اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی (MLA) کشور اپا پاٹل صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اساتذہ تنظیم کے کارکنان عاقب شیخ سر اور مجاہد خان سر نے ان سے تفصیلی بات چیت کی 30000 ہزار اساتذہ کی اِس بھرتی میں اُردو کے صرف 976 اساتذہ کو شاملِ کیا گیا ہے اسی لیے
اس اہم میٹنگ میں اردو میڈیم کی خالی اسامیوں کے مسئلے کو خاص ترجیح کے ساتھ پیش کیا گیا۔ تمام ضلع پریشدوں، مہانگر پالیکاؤں اور نگر پالیکا اداروں میں اردو میڈیم کی جن خالی جگہوں کی معلومات ابھی تک پوترا پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کی گئی ہیں، اس پر گفتگو کی گئی۔ متعلقہ اداروں اور وزیر تعلیم دادا بھوسے صاحب سے براہِ راست رابطہ قائم کرکے خالی اسامیوں کی معلومات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور مناسب کارروائی کرنے کا مطالبہ ایک میمورنڈم (نیویدن) کے ذریعہ کیا گیا۔
میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جن اداروں کو منظوری اور احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، وہاں اردو میڈیم کی تمام دستیاب خالی جگہوں کا جائزہ لے کر بھرتی کے عمل میں انہیں شامل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
اس میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے کارکنان مجاہد خان سر، عاقب شیخ سر اور اردو میڈیم کے امیدوار موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!