مہاراشٹر

اکولہ: غزلستانِ برار‘ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاری، شعراء سے غزلیں ارسال کرنے کی اپیل

اکولہ( نظام ساجد) : فروری 2015 میں برار خطے کے غزل شائقین کے لیے برار کے شعراء کی تقریباً سوا سو سالہ غزلیہ روایت کو یکجا کرتے ہوئے ’’غزلستانِ برار‘‘ کے نام سے ایک اہم ادبی کتاب شائع کی گئی تھی۔ تقریباً چار سال کی مسلسل محنت کے بعد تیار ہونے والی یہ کتاب 435 صفحات پر مشتمل تھی۔ اردو و ہندی غزل سے وابستہ ادب دوستوں کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی، محبت اور پذیرائی کو دیکھتے ہوئے اب اس کتاب کا دوسرا اور مزید توسیع شدہ ایڈیشن شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔دوسرے ایڈیشن میں ان شعراء کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے گا جو پہلے ایڈیشن میں شامل ہونے سے رہ گئے تھے۔ اس کے علاوہ مرحوم شعراء کے اہل خانہ اور ورثاء سے بھی ان کی منتخب غزلیں ارسال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مدیرانِ کتاب کے مطابق ہر شاعر اپنی یا کسی مرحوم شاعر کی چار منتخب غزلیں ارسال کرے۔ ہر غزل میں مطلع اور مقطع سمیت کم از کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 9 اشعار ہونا ضروری ہے۔ غزل کے نیچے یا ساتھ شاعر کے دستخط لازمی ہوں گے، جبکہ مرحوم شعراء کی غزلوں کے لیے ان کے وارث کے دستخط ضروری قرار دیے گئے ہیں۔غزلوں کے ساتھ شاعر کی پاسپورٹ سائز رنگین تصویر اور مکمل تعارف بھی ارسال کرنا ہوگا۔ مرحوم شعراء کی صورت میں دستیاب تصویر بھی قبول کی جائے گی۔ تعارف میں شاعر کا نام، تخلص، جائے پیدائش، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، پیشہ، شائع شدہ شعری مجموعے کا نام اور اشاعت کا سال درج کرنا ضروری ہے۔ مرحوم شاعر کے معاملے میں تاریخِ وفات اور سالِ وفات کے ساتھ موبائل نمبر کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوگی۔منتظمین کی جانب سے تمام متعلقہ شعراء سے درخواست کی گئی ہے کہ غزلیں اور دیگر معلومات صاف ستھرے کاغذ پر صرف ایک جانب واضح طور پر تحریر کرکے دستخط کے ساتھ ارسال کریں، تاکہ دوسرے ایڈیشن کی تدوین اور اشاعت کا کام بہتر انداز میں مکمل کیا جاسکے۔
غزلیں اور مطلوبہ معلومات درج ذیل پتوں پر ارسال کی جاسکتی ہیں:
فصیح اللہ نقیب
نورنگر، قباء اردو اسکول کے پاس آکوٹ فائل – اکولہ (مہاراشٹر )
9075543245
شکیل اعجاز
مومن پورہ مسجد کے سامنے مومن پورہ، اکولہ (مہاراشٹر )
7219319382
ضمیر ساجد،
9923453010
الفاظ کمپیوٹر ، ساجداردو پریس مومن پورہ، اکولہ (مہاراشٹر )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!